ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نریندرمودی نےمعیشت کوخراب حالت میں لاکرچھوڑدیا: منموہن سنگھ

اس سے قبل کانگریس صدرراہل گاندھی نے بی جے پی حکومت پرتاجرگھرانوں کی مدد کرنے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔

  • Share this:
نریندرمودی نےمعیشت کوخراب حالت میں لاکرچھوڑدیا: منموہن سنگھ
نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران وزیراعظم مودی اورسابق وزیر اعظم منموہن سنگھ۔ فائل فوٹو

ہندوستان کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے وزیراعظم نریندرمودی پرالزام لگایا ہے کہ انہوں نے ملک کی معیشت کوکافی خراب اورتشویش کی حالت میں لاکرچھوڑدیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ان کے ذریعہ روزروزایک ہی بات دوہرانےسے اورچھوٹی چھوٹی تبدیلیوں سے لوگ تھک چکے ہیں اورلوگوں میں مخالفت کی کیفیت ہے۔


انہوں نےکہا کہ لوگوں نےانہیں اقتدارسے باہرکرنے کا من بنا لیاہے کیونکہ موجودہ حکومت سب کی ترقی میں یقین نہیں کرتی ہے اوریہ لوگوں کےدرمیان نفرت پیدا کرکےحکومت میں بنے رہنا چاہتی ہے۔ نوٹ بندی کوآزاد ہندوستان کا سب سے بڑا اسکیم بتاتے ہوئےانہوں نےکہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں تمام بدعنوانیاں ہوئی ہیں۔


واضح رہے کہ اس سےقبل کانگریس صدرراہل گاندھی بھی بی جے پی حکومت پرتاجر گھرانوں کوفائدہ پہنچانےکا الزام لگاتے رہے ہیں۔ ہفتہ کوگروگرام میں ایک ریلی کوخطاب کرتےہوئےانہوں نےکہا کہ نریندرمودی نےنوٹ بندی کےذریعہ سےعام لوگوں کی جیب سے پیسےنکال کربڑے بزنس مین کی جیب میں ڈال دیا۔


راہل گاندھی نے یہ بھی کہا تھا کہ اگرکانگریس پارٹی اقتدارمیں آئی تووزیراعظم مودی سمیت رافیل اسکیم میں قصوروارتمام لوگوں کوجیل بھیج دیا جائےگا۔ حالانکہ گزشتہ لوک سبھا الیکشن میں مودی بھی 2 جی اسکیم اوردوسرے گھوٹالوں کا حوالہ دے کرہی اقتدارمیں آئے تھے۔
First published: May 05, 2019 06:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading