ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عام انتخابات 2019 کے بعد پہلی مرتبہ وزیر اعظم مودی نے کی "من کی بات" ، لوگوں سے کی یہ خاص اپیل

لوک سبھا انتخابات میں دوبارہ عوامی تائید حاصل ہونے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اتوار کو پہلی بار ملک کے عوام سے ریڈیو پر ’من کی بات‘ کریں گے۔

  • Share this:
عام انتخابات 2019 کے بعد پہلی مرتبہ وزیر اعظم مودی نے کی
عام انتخابات 2019 کے بعد پہلی مرتبہ وزیر اعظم مودی نے کی "من کی بات" ، لوگوں سے کی یہ خاص اپیل

لوک سبھا انتخابات میں دوبارہ عوامی تائید حاصل ہونے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو پہلی مرتبہ ملک کے عوام سے ریڈیو پر ’من کی بات‘ کی ۔  اس موقع پر انہوں نے پانی کے تحفظ ، ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات اور دیگر کئی معاملات پر بات چیت کی ۔   وزیر اعظم مودی نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات کو لے کر کہا کہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے 61 کروڑ ووٹروں نے ووٹ دیا ۔ یہ دنیا میں اب تک کا سب سے بڑا جمہوری الیکشن تھا ۔ اروناچل پردیش کے ایک سدور علاقہ میں صرف ایک ووٹر کیلئے ایک بوتھ بنایا گیا تھا ۔

وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ آپ سبھی لوگوں سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی کچھ وقت پڑھنے پر بھی خرچ کریں ۔ میں آپ سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ نریندر مودی موبائل ایپ پر پڑھی جانے والی کتابوں کے بارے میں بات کریں ۔ آئیے ہم ان اچھی کتابوں پر گفتگو کریں جنہیں ہم پڑھتے ہیں اور ہمیں کتایں پسند کیوں ہیں ۔

اپنی تقریر کے دوران وزیر اعظم نے پانی کے تحفظ پر بھی زور دیا اور لوگوں سے اپیل بھی کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ کچھ مہینوں میں کئی لوگوں نے پانی سے وابستہ معاملات پر لکھا ، میں پانی کے تحفظ پر زیادہ بیداری دیکھ کر کافی خوش ہوں ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے پانی کے تحفظ کو لے کر اپیل بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے تحفظ کیلئے عوامی تحریک کی شروعات کی جانی چاہئے ۔

خیال رہے کہ مودی نے 2014 میں وزیراعظم بننے کے بعد ملک کے عوام کے ساتھ باقاعدہ بات چیت کی روایت شروع کرتے ہوئے ہر ماہ کے آخری اتوار کو ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ پروگرام شروع کیا تھا۔ اس کے ذریعہ وہ مختلف امور پر لوگوں کو اپنے نظریات سے متعارف کراتے تھے اور ان کے مشوروں پر بھی بات کرتے تھے۔

تاہم لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر گزشتہ فروری میں انہوں نے اس سلسلے کو منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پہلی مدت کار کے دوران انہوں نے 53 مرتبہ ’من کی بات‘ پروگرام کیا تھا۔ وزیراعظم نے اس وقت کہا تھا کہ جمہوریت کی صحت مند روایت نبھاتے ہوئے وہ ابھی اس پروگرام کو بند کررہے ہیں ، لیکن مئی میں انتخابات ہونے کے بعد وہ اسے دوبارہ شروع کریں گے۔


یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ

First published: Jun 30, 2019 08:35 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading