Mann ki baat: وزیر اعظم مودی بولے۔'2021 میں ہمارا ملک آگے بڑھے، یہی خواہش ہے'
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ غیر ملکی مصنوعات کے متبادل ملک میں دستیاب ہیں۔ میں ملک کے باشندوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ روز مرہ استعمال کی چیزوں کو دیکھیں، سمجھیں اور پتہ کریں کہ کن غیر ملکی مصنوعات کا استعمال کر رہے ہیں۔ ان کے بدلے میں ملک میں بنی چیزوں کا استعمال کریں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 27, 2020 11:37 AM IST

وزیر اعظم مودی بولے۔'2021 میں ہمارا ملک آگے بڑھے، یہی خواہش ہے'
نئی دہلی۔ زرعی قوانین کی مخالفت میں جاری کسان تحریک کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) اتوار کو سال 2020 کے آخری ریڈیو پروگرام من کی بات (Mann ki baat) کر رہے ہیں۔ اس کے ذریعہ وہ ملک سے خطاب کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ غیر ملکی مصنوعات کے متبادل ملک میں دستیاب ہیں۔ میں ملک کے باشندوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ روز مرہ استعمال کی چیزوں کو دیکھیں، سمجھیں اور پتہ کریں کہ کن غیر ملکی مصنوعات کا استعمال کر رہے ہیں۔ ان کے بدلے میں ملک میں بنی چیزوں کا استعمال کریں۔
I appeal to you to make a list of goods of daily use & analyse which imported articles have unconsciously become part of our lives & made us their captive. Let us find out their Indian alternatives & resolve to use products produced by the hard work of Indians: PM Narendra Modi pic.twitter.com/l2J8HtrFqh
— ANI (@ANI) December 27, 2020
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ' 4 دن بعد ہی 2021 کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ یہ 2020 کی آخری من کی بات ہے'۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم یہی خواہش کرتے ہیں کہ 2021 میں ہمارا ملک آگے بڑھے۔
The Global best must be manufactured in India. For this, our entrepreneurs and startups must come forward: PM Narendra Modi during 'Mann Ki Baat' https://t.co/enlpS03lsq
— ANI (@ANI) December 27, 2020
وزیر اعظم مودی نے کہا۔ گلوبل بیسٹ چیزوں کو ہندستان میں ضرور بنانا چاہئے۔ اس کے لئے اسٹارٹ اپ آگے آئیں۔
وزیر اعظم مودی نے کہا۔ آپ لوگوں کے کئی پیغام ہمیں موصول ہوئے۔ لوگوں نے اپنے تجربات شئیر کئے ہیں۔ ملک میں اب ہندستان کے بنے کھلونے فروخت ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے ملک میں تیار مصنوعات کے استعمال کو فروغ دینے کی اپیل کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں چیلنجز خوب آئے، بحران بھی کئی آئے۔ کورونا کے سبب دنیا میں سپلائی چین کو لے کر کئی رکاوٹیں بھی آئیں، لیکن ہم نے ہر بحران سے نئے سبق لئے۔