اپنا ضلع منتخب کریں۔

    من کی بات پروگرام میں وزیر اعظم مودی نے کہا : مسلم خواتین کے ساتھ انصاف کرے گا ملک

    وزیر اعظم مودی ۔ فائل فوٹو

    وزیر اعظم مودی ۔ فائل فوٹو

    سماجی تبدیلی کے بغیر معاشی ترقی ادھوری ہے۔ لوک سبھا میں تین طلاق بل پاس کردیا گیا ہے ، حالانکہ راجیہ سبھا کے اس سیشن میں پاس نہیں ہوپایا ہے ، لیکن مسلم خواتین کے ساتھ ملک انصاف کرے گا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      سماجی تبدیلی کے بغیر معاشی ترقی کو ناقص قرار دیتے ہوئے وزیراعظم مودی نے ٓآج کہا کہ ملک مسلم خواتین کے ساتھ انصاف کرے گا۔ مسٹر مودی نے اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہنامہ پروگرام ’من کی بات‘ کی 47ویں قسط میں پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں اپنی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سماجی تبدیلی کے بغیر معاشی ترقی ادھوری ہے۔
      لوک سبھا میں تین طلاق بل پاس کردیا گیا ہے ، حالانکہ راجیہ سبھا کے اس سیشن میں پاس نہیں ہوپایا ہے ، لیکن مسلم خواتین کے ساتھ ملک انصاف کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں مسلم خواتین کو یقین دلاتا ہوں کہ پور املک انہیں انصاف دلانے کےلئے پوری مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے۔ جب ہم ملک کے مفاد میں آگے بڑھتے ہیں تو غریبوں، پسماندوں اور دبے کچلے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ آبروریزی کرنے والوں کو سخت سزا دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی خواتین کے خلاف کوئی بھی مہذب سماج کسی بھی طرح کی ناانصافی برداشت نہیں کرسکتا۔
      آبروریزی کرنےوالوں کو ملک برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے ، اس لئے پارلیمنٹ نے مجرمانہ قانون ترمیمی بل پاس کرکے سنگین سزا کا التزام کیا ہے۔ آبرو لوٹنے والے مجرموں کو کم از کم 10 برس سزا ہوگی وہیں بارہ برس سے کم عمر بچیوں کی آبرولوٹنے والوں کو پھانسی کی سزا ہوگی۔ انہوں نے مدھیہ پردیش اور کٹنی کی عدالت کے ذریعہ آبرو لوٹنے والوں کو پھانسی کی سزا دینے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ قانون خواتین اور بچیوں کے خلاف مجرمانہ معاملوں کے انسداد میں موثر کردار نبھائے گا۔
      First published: