Mann ki Baat: لال قلعہ میں تشدد پر بولے وزیر اعظم مودی، ترنگے کی توہین دیکھ کر ملک دکھی ہوا
وزیر اعظم مودی پدم انعامات اور آسٹریلیا میں ہندستانی کرکٹ ٹیم کی جیت پر بات کرنے کے بعد بولے '' دلی میں 26 جنوری کو ترنگا کی توہین دیکھ کر ملک بہت دکھی ہوا''۔ 26 جنوری کو سینکڑوں کسان لال قلعہ کی فصیل تک پہنچ گئے۔ انہوں نے وہاں ٹھیک اس جگہ پر دو جھنڈے لگا دئیے جہاں ہر سال 15 اگست پر وزیر اعظم ترنگا لہراتے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 31, 2021 12:26 PM IST

لال قلعہ میں تشدد پر بولے وزیر اعظم مودی، ترنگے کی توہین دیکھ کر ملک دکھی ہوا
نئی دہلی۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر لال قلعہ میں ہوئے تشدد پر پہلی بار وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ' من کی بات' میں وزیر اعظم مودی نے شرپسندوں کی حرکت کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم مودی پدم انعامات اور آسٹریلیا میں ہندستانی کرکٹ ٹیم کی جیت پر بات کرنے کے بعد بولے '' دلی میں 26 جنوری کو ترنگا کی توہین دیکھ کر ملک بہت دکھی ہوا''۔ 26 جنوری کو سینکڑوں کسان لال قلعہ کی فصیل تک پہنچ گئے۔ انہوں نے وہاں ٹھیک اس جگہ پر دو جھنڈے لگا دئیے جہاں ہر سال 15 اگست پر وزیر اعظم ترنگا لہراتے ہیں۔
The nation was shocked to witness the insult of the Tricolour on January 26: PM Narendra Modi at 'Mann Ki Baat' pic.twitter.com/xxXHS50fau
— ANI (@ANI) January 31, 2021
You must have noticed about the vaccination programme that India is able to help others because India today is self-reliant in the field of medicines and vaccines: PM Narendra Modi during 'Mann Ki Baat' radio programme pic.twitter.com/PmiLIYgDrZ
— ANI (@ANI) January 31, 2021
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کورونا ویکسین پروگرام میں آنے کی ایک اور بات پر ضرور دھیان دیا ہو گا۔ بحران کے وقت میں ہندستان دنیا کی خدمت اس لئے کر پا رہا ہے کیونکہ ہندستان آج دواوں اور ویکسین کو لے کر اہل ہے، آتم نربھر ہے۔ یہی سوچ آتم نربھر بھارت مہم کی بھی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات پروگرام میں بولتے ہوئے کہا کہ میں سبھی ہم وطنوں سے کہتا ہوں کہ آزادی کے ہیروز کے بارے میں کتاب لکھیں۔ اس سے سبھی ریاستوں اور زبانوں کے نوجوان مصنفین کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ ملک میں بڑی تعداد میں ایسے موضوعات پر لکھنے والے مصنفین تیار ہوں گے جن کا ہندستانی وراثت اور ثقافت پر گہرا مطالعہ ہو گا۔