اپنا ضلع منتخب کریں۔

    من کی بات پروگرام : وزیر اعظم مودی نے کہا : چندریان 2 سے مجھے بھروسہ اور نڈر ہونے کا سبق ملا

    من کی بات : وزیر اعظم مودی نے کہا : چندریان 2 سے مجھے بھروسہ اور نڈر ہونے کا سبق ملا

    من کی بات : وزیر اعظم مودی نے کہا : چندریان 2 سے مجھے بھروسہ اور نڈر ہونے کا سبق ملا

    وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 22 جولائی کو پورے ملک نے فخر کے ساتھ دیکھا کہ کیسے چندریان 2 نے شری ہری کوٹہ سے خلا کی جانب اپنا قدم بڑھایا ۔ چندریان 2 کے لانچ کی تصویروں نے باشندگان وطن کو فخر ، جوش اور خوشی سے لبریز کردیا ۔

    • Share this:
      وزیر اعظم مودی نے اتوار کو من کی بات پروگرام کے ذریعہ ملک کو خطاب کیا ۔ وزیر اعظم مودی نے اس پروگرام میں کئی موضوعات پر گفتگو کی ۔ اس دوران انہوں نے حال ہی میں اسرو کے ذریعہ لانچ کئے گئے چندریان 2 کا بھی تذکرہ کیا ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 22 جولائی کو پورے ملک نے فخر کے ساتھ دیکھا کہ کیسے چندریان 2 نے شری ہری کوٹہ سے خلا کی جانب اپنا قدم بڑھایا ۔ چندریان 2 کے لانچ کی تصویروں نے باشندگان وطن کو فخر ، جوش اور خوشی سے لبریز کردیا ۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مشن چندریان 2 کئی معنوں میں خاص ہے ۔ چندریان 2 چاند کے بارے میں ہماری سمجھ کو مزید واضح کرے گا ۔ اس سے ہمیں چاند کے بارے میں زیادہ تفصیل سے جانکاریاں مل سکیں گی ۔ لیکن اگر آپ مجھ سے پوچھیں گے کہ چندریان 2 سے مجھے کونسا دو سب سے بڑا سبق ملا تو میں کہوں گا کہ وہ اعتماد اور نڈر پن ہے ۔ ہمیں اپنی قابلیت اور صلاحیت پر بھروسہ ہونا چاہئے ۔

      وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ آپ کو یہ جان کر کافی خوشی ہوگی کہ چندریان 2 پوری طرح سے ہندوستانی رنگ میں ڈھلا ہوا ہے ۔ یہ ہارٹ اور اسپرٹ سے ہندوستانی ہے ۔ پوری طرح سے ایک ملکی مشن ہے ۔ اس مشن نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ جب بات نئے نئے شعبوں میں کچھ نیا کر گزرنے کی ہو ، تخلیقی کام کی ہو ، تو ہمارے سائنسداں سب سے اچھے ہیں ، عالمی سطح کے ہیں ۔

      وزیر اعظم مودی نے ریکارڈ وقت میں تکنیکی گڑبڑی کو ٹھیک کرکے چندریان 2 لانچ کرنے کیلئے سائنسدانوں کی تعریف بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں کی اس عظیم کوشش کو پوری دنیا نے دیکھا ، اس پر ہم سبھی کو فخر ہونا چاہئے ۔ روکاوٹ کے باوجود پہنچنے کا وقت انہوں نے نہیں بدلا ، اس بات پر بھی بہت سے لوگوں کو تعجب ہے ۔
      First published: