اپنا ضلع منتخب کریں۔

    من کی بات میں مودی نے کہا : سائنس کے تئیں دلچسپی بڑھائیں نوجوان، ہمیں سائنسدانوں کی ضرورت

     ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم نے ایک ساتھ 104 مصنوعی سیارہ کو کامیابی کے ساتھ ان کے مدار میں قائم کر کے نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔ اس سے ملک کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ اسرو کے نئے سیٹیلائٹس سے کسانوں کو مدد ملے گی

    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر ریڈیو پر من کی بات کے ذریعے ملک کے عوام سے خطاب کیا۔ ہر ماہ ہونے والی 'من کی بات میں مودی کا یہ 29 واں خطاب ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم نے ایک ساتھ 104 مصنوعی سیارہ کو کامیابی کے ساتھ ان کے مدار میں قائم کر کے نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔ اس سے ملک کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ اسرو کے نئے سیٹیلائٹس سے کسانوں کو مدد ملے گی۔
      وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے سیکورٹی کے شعبہ میں بھی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ اس میزائل نے تجربہ کے دوران زمین سے 100 کلومیٹر کی اونچائی پر دشمن کی میزائل کو ڈھیر کر کے کامیابی پائی۔ دنیا کے چار یا پانچ ہی ممالک ایسے ہیں کہ جنہیں یہ مہارت حاصل ہے۔ ہندوستان کے سائنسدانوں نے یہ کر کے دکھایا۔ اس کی طاقت ہے کہ 2000 کلو میٹر دور سے بھی ہندوستان پر حملے کے لئے میزائل آتی ہے ، تو یہ میزائل خلا میں ہی اس کو تباہ کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو سائنس کی طرف توجہ دینی چاہئے۔ ملک کو بہت سارے سائنسدانوں کی ضرورت ہے۔
      وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہمارا معاشرہ ٹیکنالوجی سے وابستہ ہورہا ہے۔ انتظامات بڑی تیزی سے تكنيك سے جڑ رہی ہیں۔ تكنيك ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن رہی ہے۔ ڈیجیٹل دھن 'پر زور دیا جا رہا ہے۔ لوگ ڈیجیٹل کرنسی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ہندوستان میں ڈیجیٹل لین دینے تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
      First published: