உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بی سی سی آئی صدر کے عہدے سے ششانک منوہر نے دیا استعفی، آئی سی سی میں سنبھالیں گے اب یہ اہم عہدہ

    نئی دہلی۔ بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر نے آج اچانک اپنےعہدے سے استعفی دے دیا۔

    نئی دہلی۔ بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر نے آج اچانک اپنےعہدے سے استعفی دے دیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر نے آج اچانک  اپنےعہدے سے استعفی دے دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جلد ہی وہ آئی سی سی چیئرمین بن سکتے ہیں۔ ششانک منوہر کے استعفی دینے کے بعد اب بی سی سی آئی صدر کے دعویداروں میں تین لوگوں کا نام چل رہا ہے۔ یہ تین نام اجے شركے، جی گنگاراجو اور راجیو شکلا کے ہیں۔ ان میں راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راجیو شکلا فی الحال آئی پی ایل کے چیئرمین بھی ہیں۔

      ششانک منوہر آئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کی تیاری میں ہیں۔ منوہر آئی سی سی کے پہلے آزاد صدر ہو سکتے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ اسی ماہ آئی سی سی صدر بن سکتے ہیں۔ ان کا دور اقتدار 2021 تک ہو سکتا ہے۔

      ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی نگرانی کے چلتے منوہر بی سی سی آئی میں زیادہ کچھ نہیں کر سکتے تھے۔ ایسے میں انہوں نے اس عہدے سے ہٹنا ہی مناسب سمجھا۔ فی الحال منوہر آئی سی سی کے نامزد صدر ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق مئی میں خفیہ ووٹنگ کے ذریعے فیصلہ ہو گا، جس کے بعد چنے گئے صدر کو کسی بھی ملک یا ریاست کے کرکٹ بورڈ سے جڑنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔
      First published: