ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

منوج سنہا اترپردیش اور ترویندر راوت ہو سکتے ہیں اتراکھنڈ کے وزیر اعلی

بی جے پی نے اترپردیش اور اتراکھنڈ کے نئے وزرائے اعلی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ صرف اس کا رسمی اعلان باقی ہے ۔

  • Share this:
منوج سنہا اترپردیش اور ترویندر راوت ہو سکتے ہیں اتراکھنڈ کے وزیر اعلی
بی جے پی نے اترپردیش اور اتراکھنڈ کے نئے وزرائے اعلی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ صرف اس کا رسمی اعلان باقی ہے ۔

نئی دہلی : بی جے پی نے اترپردیش اور اتراکھنڈ کے نئے وزرائے اعلی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ صرف اس کا رسمی اعلان باقی ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے خبر آ رہی ہے کہ ریلوے کے وزیر مملکت منوج سنہا یوپی کے وزیر اعلی اور ترویندر راوت اتراکھنڈ کے نئے وزیر اعلی ہوں گے ۔ صرف دونوں کے ناموں کا اعلان باقی رہ گیا ہے ۔ یہ خبر ہماری ساتھی ویب سائٹ فرسٹ پوسٹ نے جاری کی ہے ۔


فرسٹ پوسٹ کے مطابق وزیر اعظم مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ کی پسند یوپی کے لئے منوج سنہا اور اتراکھنڈ کے لئے ترویندر راوت ہیں ۔ منوج سنہا کے نام کا اعلان ہفتہ کو لکھنؤ میں ہونے والی اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں کیا جائے گا ۔


بی جے پی نے یوپی اور اتراکھنڈ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔ یوپی میں بی جے پی اور اتحادیوں کو 325 اور اتراکھنڈ 57 نشستیں ملی ہیں ۔ گوا اور منی پور میں بھی بی جے پی کی حکومت بن گئی ہے ۔ گوا کا وزیر اعلی منوہر پاریکر کو بنایا گیا ہے، انہوں نے حلف بھی لے لیا ہے ۔

First published: Mar 17, 2017 09:50 AM IST