ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گورکھپور میں سڑک حادثے میں بال بال بچے ریلوے کے وزیر مملکت منوج سنہا، بائیں ہاتھ کی ہڈی ٹوٹی

گورکھپور۔ اترپردیش میں گوركھپور ضلع کے راج گھاٹ کے علاقے میں کل دیر شام ہونے والے سڑک حادثے میں وزیر مملکت ریلوے منوج سنہا زخمی ہو گئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 24, 2016 09:03 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گورکھپور میں سڑک حادثے میں بال بال بچے ریلوے کے وزیر مملکت منوج سنہا، بائیں ہاتھ کی ہڈی ٹوٹی
گورکھپور۔ اترپردیش میں گوركھپور ضلع کے راج گھاٹ کے علاقے میں کل دیر شام ہونے والے سڑک حادثے میں وزیر مملکت ریلوے منوج سنہا زخمی ہو گئے۔

گورکھپور۔ اترپردیش میں گوركھپور ضلع کے راج گھاٹ کے علاقے میں کل  دیر شام ہونے والے سڑک حادثے میں وزیر مملکت ریلوے منوج سنہا زخمی ہو گئے۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق مسٹر سنہا اپنے قافلے کے ساتھ گورکھپور آ رہے تھے۔ راج گھاٹ علاقے میں نیشنل ہائی وے 29 پر کسی کو بچانے کی کوشش میں تیز رفتار سے آ رہی ان کی اسكورٹ گاڑی نے بریک لگا دیا جس سے پیچھے چلنے والے قافلے کی گاڑی ٹکرا گئی۔ حادثے میں وزیر مسٹر سنہا کے ہاتھ میں فیكچر ہو گیا۔


حادثے کے بعد مسٹر سنہا کو پہلے ایک نجی کلینک لے جایا گیا اور بعد میں گورکھپور کے للت نارائن ریلوے اسپتال لایا گیا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ اس ضمن میں شمال مشرقی ریلوے کے چیف رابطہ عامہ افسر سنجے یادو نے آج رات ’يواین آئی‘ کو بتایا کہ مسٹر سنہا کی صحت ٹھیک ہے اور ایک ہاتھ میں فیكچر ہو جانے کی وجہ سے خام پلاسٹر لگایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر سنہا کو گورکھپور کے ریلوے گیسٹ ہاؤس میں آج رات آرام کرنا تھا اور کل یہاں سے کشی نگر کے پروگرام میں حصہ لینا تھا۔


First published: Dec 24, 2016 09:03 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading