ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لشکر کمانڈر ناصر وانی کی نماز جنازہ میں ہتھیاروں کے ساتھ شامل ہوئے تقریبا 10 دہشت گرد

جموں وکشمیر کے کولگام میں جمعہ کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ انکاونٹر میں مارے گئے دہشت گرد ناصر وانی کی ہفتہ کو نماز جنازہ ادا کی گئی ۔

  • Share this:
لشکر کمانڈر ناصر وانی کی نماز جنازہ میں ہتھیاروں کے ساتھ شامل ہوئے تقریبا 10 دہشت گرد
image: PTI

سری نگر : جموں وکشمیر کے کولگام میں جمعہ کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ انکاونٹر میں مارے گئے دہشت گرد ناصر وانی کی ہفتہ کو نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق اس کی نماز جنازہ میں تقریبا 10 دہشت گرد بھی شامل ہوئے، تمام ہتھیاروں سے لیس تھے۔

خیال رہے کہ کلگام کے ارواني گاؤں کے عیدگاہ محلہ میں جمعہ کو فائرنگ ہوئی تھی۔ یہاں لشکر کمانڈر جنید مٹو کے ساتھ دو دہشت گرد ایک عمارت میں چھپے تھے۔ فوج نے عمارت کو منہدم کر دیا تھا اور فائرنگ شروع کی۔اس دوران دہشت گردوں کو بچانے کے لئے مقامی لوگ سیکورٹی فورسز پر پتھراو بھی کر رہے تھے، لیکن وہ زیادہ سے زیادہ دیر تک نہیں ٹک پائے اور ڈھیر ہو گئے۔

ہفتے کی صبح جنوبی کشمیر کے ارواني گاؤں میں تلاشی کے دوران سیکورٹی فورسز کو ان کی لاش ملی۔ مٹو کے ساتھ مارے گئے دو دیگر دہشت گردوں کی شناخت ناصر وانی اور عادل مشتاق میر کے طور پر ہوئی تھی۔

First published: Jun 17, 2017 01:35 PM IST