ہوم » نیوز » No Category

قاہرہ، استنبول اور صومالیہ میں بم دھماکے قابل مذمت: مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میں مصر کی راجدھانی قاہرہ میں پولیس پر ، ترکی کے شہر استنبول میں چرچ کے اندر بم دھماکوں اور صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو میں بندرگاہ کے قریب خود کش حملوں کی پر زور مذمت کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 12, 2016 07:16 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
قاہرہ، استنبول اور صومالیہ میں بم دھماکے قابل مذمت: مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی
مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میں مصر کی راجدھانی قاہرہ میں پولیس پر ، ترکی کے شہر استنبول میں چرچ کے اندر بم دھماکوں اور صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو میں بندرگاہ کے قریب خود کش حملوں کی پر زور مذمت کی ہے اور ان حملوں کو غیر انسانی نیز بزدلانہ عمل قرار دیا ہے۔ ناظم عمومی نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ وہ پوری انسانیت کے مجرم ہیں اور ان کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔ ناظم عمومی نے کہا کہ دہشت گردوں کا پوری یکجہتی کے ساتھ قلع قمع کئے جانے میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہئے اور ساتھ ہی ان طاقتوں کی نشاندہی ہونی چاہئے جو ان دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ اور دیگر خوں آشام وسائل فراہم کرتی ہیں اور جن کی آلہ کار بن کر اور جن کے بل بوتے یہ دہشت گرد تنظیمیں دنیا کے مختلف حصوں میں بد امنی پھیلارہی ہیں اور قتل و خوں ریزی اور خوف و دہشت کا بازار گرم کئے ہوئی ہیں۔


ناظم عمومی نے اپنے بیان میں ان دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک شدگان کے ورثاء سے قلبی تعزیت کی ہے اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے وہاں کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ دہشت گردوں کا پتہ لگا کر قرار واقعی سزا دیں۔ مولانا سلفی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ہر ملک، قوم، دھرم، معاشرہ اور فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے گرد و پیش پر باریکی سے نظر رکھیں اور دہشت گردوں کا پتہ لگا کر انہیں دہشت گردی جیسے مجرمانہ، غیر انسانی و مذموم عمل سے روکنے کی کوشش کریں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت کا بھر پور تعاون کریں تاکہ سب کے تعاون سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ہوسکے۔

First published: Dec 12, 2016 07:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading