ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مولانا محمد جعفر سلفی کا انتقال انتہائی افسوس ناک اورملت کیلئے بڑا خسارہ : مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی

نیپال کے معروف عالم دین مولانا محمد جعفر سلفی کا انتقال نہایت افسوس ناک اورملت کا بڑا خسارہ ہے۔وہ نیک ،خوش اخلاق،جری اور غیورعالم دین تھے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مولانا محمد جعفر سلفی کا انتقال انتہائی افسوس ناک اورملت کیلئے بڑا خسارہ : مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی
مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی : نیپال کے معروف عالم دین مولانا محمد جعفر سلفی کا انتقال نہایت افسوس ناک اورملت کا بڑا خسارہ ہے۔وہ نیک ،خوش اخلاق،جری اور غیورعالم دین تھے۔ آپ جامعہ سلفیہ کے فارغ التحصیل اورمیرے ہم سبق تھے۔ جمعیت وجماعت سے بہت محبت کرتے تھے۔ مرکزی جمعیت کے زیر اہتمام چونتیسویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس میں شرکت کا ارادہ تھا لیکن خرابی صحت کی وجہ سے نہیں آسکے۔ ان باتوں کا اظہارمرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیرمولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے کیاہے ۔

پریس ریلیز کے مطابق مولانا نے کچھ دنوں تک جامعہ ریاض العلوم دہلی اور جامعہ رحمانیہ کاندیولی ممبئی میں بھی درس وتدریس کا فریضہ انجام دیااورایک مدت تک جری مری کی مسجد میں امامت وخطابت سے وابستہ رہے۔ اورآخری ایام میں بھینس کنڈہ نیپال میں لڑکیوں کے مدرسہ سے وابستہ ہوکر درس وتدریس اور علاقے میں تعلیم واصلاح کا کام انجام دے رہے تھے۔ان کا انتقال 15 مارچ 2018 کوحرکت قلب بند ہوجانے سے ہوگیا۔پسماندگان میں بیوہ،چاربیٹے اور چاربیٹیاںہیں۔

First published: Mar 26, 2018 10:57 PM IST