உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کی میٹنگ کا انعقاد، اہم ملی اورملکی مسائل پرغوروخوض

    نئی دہلی۔ آج یہاں اہل حدیث کمپلیکس،اوکھلا،نئی دہلی میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کی ایک اہم میٹنگ امیرجمعیت محترم حافظ محمدیحيٰ دہلوی حفظہ اللہ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ملک کے تمام صوبوں سے تشریف لائے موقر اراکین عاملہ اور صوبائی جمعیات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

    نئی دہلی۔ آج یہاں اہل حدیث کمپلیکس،اوکھلا،نئی دہلی میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کی ایک اہم میٹنگ امیرجمعیت محترم حافظ محمدیحيٰ دہلوی حفظہ اللہ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ملک کے تمام صوبوں سے تشریف لائے موقر اراکین عاملہ اور صوبائی جمعیات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔  آج یہاں اہل حدیث کمپلیکس،اوکھلا،نئی دہلی میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کی ایک اہم میٹنگ امیرجمعیت محترم حافظ محمدیحيٰ دہلوی حفظہ اللہ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ملک کے تمام صوبوں سے تشریف لائے موقر اراکین عاملہ اور صوبائی جمعیات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے جملہ شعبہ جات کی ہمہ جہت دینی، دعوتی، تعلیمی، اشاعتی، علمی ، تحقیقی، رفاہی وانسانی خدمات اور سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی اور ناظم مالیات جناب الحاج وکیل پرویز صاحب نے آمد و صرف کا تفصیلی حساب کتاب پیش کیا جس پر موقر مجلس عاملہ نے اطمینان و خوشی کا اظہارفرمایا۔ میٹنگ میں جمعیت کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ دعوتی،تعلیمی، تنظیمی اوررفاہی منصوبوں کے بارے میں غوروخوض کیا گیا اور داعش وغیرہ کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی کڑی مذمت کی گئی اور دہشت گردی کو وطن عزیز کے لیے خصوصاً اور پوری انسانیت کے لیے عموما عظیم خطرہ اور ناسور قرار دیا گیا۔


      میٹنگ میں بطور خاص مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام ۱۲-۱۳؍مارچ ۲۰۱۶ء کو دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقد ہونے والی ۳۳ویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا اور آئندہ کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ پریس ریلیز کے مطابق شرکاء اجلاس نے کانفرنس کے تئیں کافی جو ش و خروش کا مظاہرہ کیا اور اسے ہر طرح سے کامیاب بنانے کا عزم کیا۔ پریس ریلیز کے مطابق جماعتی امور ،ملکی ،عالمی اور ملی مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا اورملک وملت اورعالمی مسائل سے متعلق قرار داد اور تجاویز پیش کی گئیں۔مجلس عاملہ کی قرارداد میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی کردار کی بحالی سے متعلق درخواست کو واپس لئے جانے کوافسوسناک اور اس کواقلیت مخالف قرار دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اقلیتی کردار کے چھیڑ چھاڑسے گریز کرنے اوراس کے اقلیتی کردار کوباقی رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ قرارداد میں ۳۳ویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کو موجودہ ملکی اور عالمی تناظر میں اہم اور ضرور ی قرار دیا گیا ۔ علاوہ ازیں ملی تنظیموں اور ادارو ں کو اتحاد واتفاق کی فضا بنائے رکھنے اور انتشار وافتراق سے دوررہنے کی ضرورت پر زوردیا گیا ۔

      First published: