اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اہل حدیث کانفرنس کا آغاز کل سے ، مسجد نبوی کے مفتی ابراہیم بن ترکی پڑھائیں گے نماز جمعہ

    مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام دو روزہ آل انڈیا اہل حدیث ہند کانفرنس کے پہلے دن کل مسجد نبوی کے مفتی الشیخ ابراہیم بن ابراہیم الترکی نما زجمعہ پڑھائیں گے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام دو روزہ آل انڈیا اہل حدیث ہند کانفرنس کے پہلے دن کل مسجد نبوی کے مفتی الشیخ ابراہیم بن ابراہیم الترکی نما زجمعہ پڑھائیں گے۔ جمعیت کے ناظم عمومی مولانا محمد ہارون سنابلی نے بتایا کہ ’’قیام امن عالم و تحفظ انسانیت‘‘ کے موضوع پر یہاں رام لیلا گراونڈ میں منعقد کانفرنس کی ساری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔پروگرام کا آغاز کل نو مارچ کو ہوگا جو دس مارچ کی شب تک جاری رہے گا۔
      انہوں نے بتایا کہ مسجد نبوی کے مفتی الشیخ ابراہیم بن ابراہیم الترکی کل نما زجمعہ کی امامت کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ امام محترم نماز جمعہ کی امامت کے ساتھ مورخہ 9 اور 10 مارچ کو رام لیلا میدان میں نماز مغرب کی بھی امامت فرمائیں گے اور ان کا ایمان افروز خطاب ہوگا۔
      ناظم عمومی نے بتایا کہ اس کانفرنس میں ملک و بیرون ملک سے مشاہیر علماء کرام و مفکرین کے خطابات و تقاریر ہوں گی۔ مختلف مسالک و ادیان کے علماء و دھرم گرو، ملی تنظیموں کے ذمہ داران اور دانشوران ملک و ملت شریک ہوں گے۔ اور کانفرنس کے دوش بدوش علمی سیمینار کا انعقاد بھی عمل میں آئے گا جس میں قیام امن عالم و تحفظ انسانیت کے سلسلے میں علمی وفکری اور تحقیقی مقالات پیش ہوں گے۔
      First published: