உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شہید میجر وبھوتی شنکر دھوندھیال سمیت ان جانبازوں کو رام ناتھ کووند نے شوریہ چکر سے نوازا

    Youtube Video

    دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر وبھوتی شنکر دھوندھیال کو بعد بعد از مرگ شوریہ چکر سے نوازا گیا۔ شہیر میجر وبھوتی کی اہلیہ اور والدہ نے صدر جمہوریہ کے ہاتھوں یہ اعزاز حاصل کیا۔ میجر وبھوتی نے اپنی کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔

    • Share this:
      صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پیر کو ہندوستانی فضائیہ کے گروپ کیپٹن ابھینندن وردھمان کو ویر چکر سے نوازا۔ بالاکوٹ فضائی حملے کے ایک دن بعد پاکستانی فضائیہ کےایف سکسٹین لڑاکا طیارے کو مار گرانے والے ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کو اس ماہ ترقی دی گئی۔ ابھینندن کو ویر چکر دینے کا اعلان پہلے ہی ہو چکا تھا۔ اس سے قبل انہیں پاکستانی فضائی دراندازی روکنے پر شوریہ چکر سے نوازا جا چکا ہے۔ابھینندن کے علاوہ سیپر پرکاش جادھو کو بعد از مرگ کیرتی چکر سے نوازا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کو ختم کرنے کے آپریشن میں ان کے کردار کے لیے دیا گیا تھا۔ ساتھ ہی میجر وبھوتی شنکر دھونڈیال کو بھی بعد از مرگ شوریہ چکر سے نوازا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے اور دوسو کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کے آپریشن میں ان کے کردار پر دیا گیا۔
      دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر وبھوتی شنکر دھوندھیال کو بعد بعد از مرگ شوریہ چکر سے نوازا گیا۔ شہیر میجر وبھوتی کی اہلیہ اور والدہ نے صدر جمہوریہ کے ہاتھوں یہ اعزاز حاصل کیا۔ میجر وبھوتی نے اپنی کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔
      آرمی سیپر پرکاش جادھو کو بعد از مرگ کیرتی چکر سے نوازا گیا۔ پرکاش جادھو نے دہشت گردوں کے خلاف مہم شروع کی تھی۔ ان کی اہلیہ اور والدہ نے صدر رام ناتھ کووند کے ہاتھوں یہ اعزاز حاصل کیا۔

      شہید نایاب صوبیدار سومبیر کو بعد از مرگ شوریہ چکر سے نوازا گیا۔ اس نے جموں و کشمیر میں ایک آپریشن میں A++ کیٹیگری کے ایک دہشت گرد کو مار گرایا تھا۔ یہ اعزاز ان کی اہلیہ کو حاصل ہوا۔


      ابھینندن وردھمان کو آج ویر چکر (Vir Chakra) سے نوازا گیا۔
      بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک (Balakot Air Strike) کے ہیرو ابھینندن وردھمان کو آج ویر چکر (Vir Chakra) سے نوازا گیا۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند (Ram Nath Kovind) نے ابھینندن ورتھمان کو ویر چکر سے نوازا۔ بتادیں کہ 27 فروری 2019 کو ابھینندن ورتھمان نے ایک پاکستانی F16 جنگی طیارے کو مار گرایا تھا۔ اس کے بعد وہ تین دن تک پاکستانی فوج کے قبضے میں رہے تھے۔ بھارت کے دباؤ کے بعد پاکستان نے ابھینندن وردھمان کو تین دن بعد واپس ہندستان کے حوالے کر دیا تھا۔ پاکستان کا مقابلہ کرنے کے لیے ہندستانی فضائیہ نے انہیں پرموشن دیکر گروپ کیپٹن کا عہدہ دے دیا ہے۔ یہ عہدہ ہندستانی فوج میں کرنل کے عہدے کے برابر ہوتا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: