ہماچل میں پھر بڑا حادثہ، سنگڑاہ میں کھائی میں گری ماروتی کار، جوڑے سمیت 4 کی موت
ہماچل میں پھر بڑا حادثہ، سنگڑاہ میں کھائی میں گری ماروتی کار، جوڑے سمیت 4 کی موت
Road Accident in Himachal: اتوار کو ہماچل پردیش کے دھرم شالہ کے یول میں ایک ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا۔ ٹرک میں 10 افراد سوار تھے جن میں سے والدین اور بچوں سمیت کل 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ لوگ گیہوں کی فصل کی کٹائی کے بعد اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے۔ ایسے میں 3 دنوں میں دو بڑے حادثات میں 9 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
نہان (سرمور): ہماچل پردیش میں مسلسل سڑک حادثے ہو رہے ہیں۔ دو دن پہلے دھرم شالہ میں ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ اب ریاست کے سرمور ضلع میں ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ بڑا سڑک حادثہ منگل کی صبح سرمور ضلع کے سنگڑاہ سب ڈویژن میں پیش آیا۔ حادثے میں جوڑے سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔
پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ سرمور کے سنگڑاہ میں لاناچیتا-راج گڑھ روڈ پر پابور کے قریب پیش آیا۔ یہاں ایک کار ماروتی راج گڑھ کی طرف جارہی تھی کہ اسی دوران گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں کار بے قابو ہو کر سڑک پر جا پہنچی اور چاروں مسافروں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت کمل راج (40)، جیون سنگھ (63) اور اس کی بیوی سوما دیوی (54) ساکن گاؤں پھاگو داہن (راج گڑھ) اور ریکھا (25) گاؤں تھانوگا راج گڑھ کے طور پر کی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے 3 افراد ایک ہی گاؤں کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔ دہلی-بھوپال روٹ پر ہی سب سے تیز کیوں دوڑتی ہے ٹرین، کیا ہے اس کی وجہ، 100 میں سے 99 لوگوں کو نہیں معلوم!
سنگڑاہ کے ڈی ایس پی مکیش کمار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب پیس آیا۔ اس کے بعد نوہرادھار چوکی اور تھانہ سنگڑاہ کی پولیس موقع پر روانہ ہوگئی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
دھرم شالہ میں ٹرک حادثے کا ہوا تھا شکار اتوار کو ہماچل پردیش کے دھرم شالہ کے یول میں ایک ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا۔ ٹرک میں 10 افراد سوار تھے جن میں سے والدین اور بچوں سمیت کل 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ لوگ گیہوں کی فصل کی کٹائی کے بعد اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے۔ ایسے میں 3 دنوں میں دو بڑے حادثات میں 9 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔