ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اظہر مسعود نے جیل سے لکھا خط، کہا ہمارے دشمن دیر تک نہیں منا پائیں گے خوشیاں

نئی دہلی۔ پنجاب کے پٹھان کوٹ حملے کا سازش کار اور دہشت گرد تنظیم جیش محمد کا سربراہ مسعود اظہر بدھ کو پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jan 14, 2016 10:05 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اظہر مسعود نے جیل سے لکھا خط، کہا ہمارے دشمن دیر تک نہیں منا پائیں گے خوشیاں
نئی دہلی۔ پنجاب کے پٹھان کوٹ حملے کا سازش کار اور دہشت گرد تنظیم جیش محمد کا سربراہ مسعود اظہر بدھ کو پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نئی دہلی۔ پنجاب کے پٹھان کوٹ حملے کا سازش کار اور دہشت گرد تنظیم جیش محمد کا سربراہ مسعود اظہر بدھ کو پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسی درمیان خبر ہے کہ دہشت گرد مسعود اظہر نے جیل سے ایک بار پھر ہندوستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے دشمن زیادہ دیر تک یہ خوشی نہیں منا پائیں گے۔ مسعود اظہر نے ہندستان کے ساتھ ساتھ پاکستان میں حکومت کرنے والے لیڈروں کے خلاف بھی جم کر زہر اگلا ہے۔


انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس نے دعوی کیا ہے کہ اظہر مسعود نے جیل سے ہی الکلام نام کے اپنے ترجمان میں ایک مضمون لکھا ہے۔ الکلام اظہر مسعود کی تنظیم کا ترجمان سمجھا جاتا ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق مسعود نے الکلام میں لکھا ہے کہ خدا چاہیں گے تو ہماری آرمی دشمنوں کو بہت دنوں تک جشن منانے کا موقع نہیں دے گی۔ میری آرمی میری کمی محسوس نہیں ہونے دے گی۔ وہاں ہندوستان کی طرف سے ہم لوگوں کو لے کر کافی شور شرابہ مچایا جا رہا ہے کہ ہمیں گرفتار کرو، مار دو، گرفتار کرو، مار دو اور یہاں ہماری حکومت پریشان ہے۔ شاید ایسا اس لئے ہے کہ ہم نے ان کی دوستی اور قربت کو بگاڑ دیا ہے۔


مسعود نے آگے لکھا ہے کہ پاکستان کو لے کر ہماری سوچ ہے کہ یہاں ہمیشہ امن اور بھلائی رہے۔ لیکن پاکستان پر راج کرنے والوں میں اس کے لئے کوئی عزت نہیں ہے وہ ہمیشہ ان کے کہے پر چلتے رہے جو ہمارے نہیں ہیں اور دوسروں کے کہنے پر پاکستان پر حکومت کرنے والوں نے ہمیشہ اپنے ملک کو آگ میں جھونکا ہے۔ ان میں سے ہر ایک آتا رہا اور پاکستان کو آگ میں جھونک كر بھاگ گیا۔ ملک کے کسی بھی پولیس اسٹیشن میں میرے خلاف ایک بھی شکایت نہیں ہے۔

First published: Jan 14, 2016 10:05 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading