ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پختہ ثبوت ملے تو لکھوی کی طرح آزاد نہیں گھومےگا مسعود اظہر : پاکستان

نئی دہلی : ہندوستان میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ اگر پٹھان کوٹ حملے کو لے کر ہندوستان مناسب ثبوت دیتا ہے ، تو جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے خلاف جلد ہی کارروائی کی جائے گی۔ اظہر کو پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے، جس میں سات سیکورٹی جوان شہید ہو گئے تھے۔

  • News18
  • Last Updated: Jan 28, 2016 05:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پختہ ثبوت ملے تو لکھوی کی طرح آزاد نہیں گھومےگا مسعود اظہر : پاکستان
نئی دہلی : ہندوستان میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ اگر پٹھان کوٹ حملے کو لے کر ہندوستان مناسب ثبوت دیتا ہے ، تو جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے خلاف جلد ہی کارروائی کی جائے گی۔ اظہر کو پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے، جس میں سات سیکورٹی جوان شہید ہو گئے تھے۔

نئی دہلی : ہندوستان میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ اگر پٹھان کوٹ حملے کو لے کر ہندوستان مناسب ثبوت دیتا ہے ، تو جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے خلاف جلد ہی کارروائی کی جائے گی۔ اظہر کو پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے، جس میں سات سیکورٹی جوان شہید ہو گئے تھے۔


باسط نے کہا کہ اگر ہندوستان آنے والی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو مناسب ثبوت ملتے ہیں ، تو مجھے یقین ہے کہ مسعود اظہر کا حشر لکھوی جیسا نہیں ہو گا۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ کسی بھی شخص یا تنظیم کو بخشا نہیں جائے گا۔


غور طلب ہے کہ 26/11 ممبئی حملوں کے اہم ملزم ذکی الرحمن لکھوی ، حملوں میں ملوث ہونے کے سلسلہ میں ہندوستان کی طرف سے ثبوت دئے جانے کے باوجود اس وقت پاکستان میں کھلا گھوم رہا ہے۔ باسط نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان خارجہ سکریٹری سطح کے مذاکرات کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے ، لیکن وہ اس بات سے خوش ہیں کہ یہ مذاکرات منسوخ نہیں کئے گئے ہیں ۔


باسط نے کہا کہ ممبئی حملوں کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے کئی غلطیاں کی گئیں ، جنہیں ہم پٹھان کوٹ حملے کے بعد دوبارہ نہیں چاہتے۔ ہندوستان اور پاکستان نے پٹھان کوٹ حملے کے بعد مذاکرات منسوخ نہیں کئے ، جو کہ ایک مثبت قدم ہے۔


تاہم باسط نے مذاکرات کی تاریخ طے ہوئی ہے یا نہیں، اس بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا ، لیکن کہا کہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ سکریٹری سطح کے مذاکرات فروری کے پہلے ہفتہ میں ہو ں گے۔ انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے کے بعد مذاکرات جاری نہ رکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔

First published: Jan 28, 2016 05:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading