ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پیلی بھیت میں روڈویز بس اور پک اپ کے درمیان زبردست ٹکر، 7 کی موت، 32 زخمی

بتایا جا رہا ہے کہ بس لکھنئو سے پیلی بھیت جا رہی تھی۔ اس دوران پرنپور تھانہ علاقہ میں پک اپ سے اس کا حادثہ ہو گیا۔ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ بس پلٹ گئی۔ اس دوران ایک شخص کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی، وہیں دیگر 6 لوگوں نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

  • Share this:
پیلی بھیت میں روڈویز بس اور پک اپ کے درمیان زبردست ٹکر، 7 کی موت، 32 زخمی
پیلی بھیت میں روڈویز بس اور پک اپ کے درمیان زبردست ٹکر، 7 کی موت، 24 زخمی

پیلی بھیت۔ اترپردیش کے پیلی بھیت (Pilibhit) میں روڈ ویز بس (Roadways Bus) اور پک اپ گاڑی کے درمیان زبردست ٹکر ہو گئی۔ ٹکر کے بعد بس پلٹ گئی۔ اس حادثے میں 7 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، وہیں 32 زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ تھانہ پرنپور کے قومی شاہراہ پر یہ حادثہ ہوا ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ زخمیوں کا پیلی بھیت کے ضلع اسپتال اور بریلی میں علاج کیا جا رہا ہے۔


بتایا جا رہا ہے کہ بس لکھنئو سے پیلی بھیت جا رہی تھی۔ اس دوران پرنپور تھانہ علاقہ میں پک اپ سے اس کا حادثہ ہو گیا۔ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ بس پلٹ گئی۔ اس دوران ایک شخص کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی، وہیں دیگر 6 لوگوں نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔



وزیر اعلیٰ یوگی نے کیا دکھ کا اظہار

ادھر پیلی بھیت میں ہوئے سڑک حادثے پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے سینئر حکام کو فورا جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کی مدد کرنے اور ان کو ہر ممکن مدد پہنچانے کی ہدایت دی ہے۔

بس پلٹنے سے کئی سواریاں دب گئیں: پولیس
پولیس کے مطابق، روڈویز بس سواریوں کو لے کر لکھنئو سے پیلی بھیت آ رہی تھی۔ وہیں، پک اپ گاڑی بھی سواری لے کر پرنپور کی طرف سے آ رہی تھی۔ اچانک سہرامئو کے بارڈر پر حادثہ ہو گیا جس سے بس کھیت میں پلٹ گئی۔ بس پلٹنے سے کئی سواریاں دب گئیں۔ وہیں، پک اپ میں بھی سوار لوگوں کو چوٹیں آئی ہیں۔ سبھی کو فوری اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 7 لوگوں کو مردہ قرار دے دیا۔ وہیں، 9 لوگوں کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ کئی لوگوں کا فرسٹ ایڈ چل رہا ہے۔ ہلاک شدگان اور زخمیوں میں سے زیادہ تر پیلی بھیت اور اطراف کے اضلاع کے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 17, 2020 08:08 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading