ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نوئیڈا کی جھگیوں میں لگی بھیانک آگ،  2بچوں کی لاشیں برآمد، 150 سے زیادہ جھگیاں ہیں یہاں، ریسکیو آپریشن جاری

اب تک ریسکیو ٹیم نے دو بچوں کی جلی ہوئی لاشیں بھی برآمد کرلی ہیں جن کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے۔ ساتھ ہی آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہاں تقریبا 20 بیگھا علاقے میں 150 سے زیادہ جھگیاں ہیں۔

  • Share this:
نوئیڈا کی جھگیوں میں لگی بھیانک آگ،  2بچوں کی لاشیں برآمد، 150 سے زیادہ جھگیاں ہیں یہاں، ریسکیو آپریشن جاری
نوئیڈا۔ دہلی سے متصل نوئیڈا (Noida) کے سیکٹر 63 میں واقع بہلولپور کی جھگیوں (Slum Area) میں اتوار کے روز اچانک آگ (Fire) بھڑک اٹھی ۔

نوئیڈا۔ دہلی سے متصل  نوئیڈا  (Noida)  کے سیکٹر 63 میں واقع  بہلولپور کی جھگیوں  (Slum Area) میں اتوار کے روز اچانک آگ  (Fire)  بھڑک اٹھی جس سے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی درجنوں گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوشش کررہی ہیں۔ فی الحال  آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ اسی دوران ،درجنوں بچوں کے ساتھ خواتین کو بھی اس آگ میں پھنس جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اب تک ریسکیو ٹیم نے دو بچوں کی جلی ہوئی لاشیں بھی برآمد کرلی ہیں جن کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے۔ ساتھ ہی  آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہاں تقریبا 20 بیگھا علاقے میں 150 سے زیادہ جھگیاں ہیں۔

جھگیوں  (Slum Area) میں بسنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے کے بعد بھی پولیس کی کوئی ٹیم اور فائر فائر ڈیپارٹمنٹ کافی دیر تک موقع پر نہیں آیا۔ جب آگ لگی تو زیادہ تر لوگ اپنی جھگیوں  میں سو رہے تھے اور جب ہمیں آگ کی اطلاع ملی تو وہ جھگیوں  سے باہر نکل کر اپنی جان بچائی۔ فی الحال موقع پر امدادی کام جاری ہے۔



ڈی سی پی سنٹرل ہریش چندر نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کے ایک درجن فائر فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ فی الحال کارروائی جاری ہے۔ کچھ کے پھنس جانے کا امکان ہے۔ ریسکیو آپریشنجاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک دو بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ ڈی سی پی کے مطابق جھگیوں میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی ہے۔ اس کے بعد ، بہت سے دوسرے سلینڈر میں بھی دھماکہ ہو گیا جس سے آگ پر ابھی قابو نہیں پایا گیا ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Apr 11, 2021 06:35 PM IST