الہ آباد : مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے الہ آباد دورے کے موقع پر کانگریس اقلیتی شاخ کے کارکنوں نے شدید مظاہرہ کیا۔ کارکنان دلت طالب علم روہت ویملا کی موت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔
اقلیتی مورچہ کے لیڈر حسیب احمد اور احمد سعید نے رام ولاس پاسوان کے قافلے کو سڑک پر ہی روک لیا ۔ بڑی تعداد میں کانگریس کے کارکنان کو دیکھ کر روام ولاس پا سوان کا قافلہ آگے نہیں بڑھ پایا ۔ اسی درمیان را م ولاس پا سوان گاڑی سے باہر نکلے اور ا حمد سعید سے گفتگو کرنے کی کوشش کی ، لیکن پاسوان کے ساتھ موجود بی جے پی کارکنوں نے کانگریسی کارکنوں کو زبر دستی ہٹانے کی کوشش کی ۔
اسی درمیان بی جے پی اور کانگریسی کارکنوں میں زبر دست ہنگامہ شروع ہو گیا۔ وہاں موجود حسیب احمد اور احمد سعید سے بی جے پی کارکنان کی ہاتھا پائی بھی ہوگئی۔ ہنگامے کے در میان رام ولاس پاسوان کا قافلہ آگے بڑھ گیا۔ اسی دوران کانگریس اقلیتی مورچہ نے بی جے پی کارکنان پر مار پیٹ کا بھی الزام عائد کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔