உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دوا دلانے کے بہانے چار دن تک بچی کی عصمت دری کرتا رہا خالو 

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    بچی کو واپس اس کی نانی کے پاس چھوڑ گیا۔ جہاں بچی نے اپنی نانی کو خالو کے ذریعے کئے گئے ریپ کی جانکاری دی۔ بچی نے بتایا کہ کیسے موسا نے اس کے ساتھ 4 دنوں تک عصمت دری کی۔

    • Share this:
      یوپی کے متھرا تھانہ رایا علاقے میں ایک نابالغ بچی کی مبینہ طور پر عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ بچی کے خالو نے ہی اس کے ساتھ 4 دنوں تک ریپ کیا۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے متاثرہ کا میڈیکل کراکر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

      تھانہ انچارج جی پی سنگھ کے مطابق علی گڑھ کے خیر علاقے میں ایک خاتون نے شوہر کی موت کے بعد اپنی 13 سال کی بیٹی کو رایا کے پاس اس کی نانی کے گھر رہنے بھیج دیا تھا۔ گزرے دنوں نیم گاؤں کی مقامی خاتو ن کا بہنوئی اپنی سسرال آیا اور بچی کو دوا دلانے کی کہہ کر اپنے ساتھ لے گیا۔

      انہوں نے بتایا کہ وہ 15 مئی کو بچی کو واپس اس کی نانی کے پاس چھوڑ گیا۔ جہاں بچی نے اپنی نانی کو خالو کے ذریعے کئے گئے ریپ کی جانکاری دی۔ بچی نے بتایا کہ کیسے موسا نے اس کے ساتھ 4 دنوں تک عصمت دری کی۔ جس پر بچی کی ماں کو بلاکر پولیس میں شکایت درج کرائی گئ۔

      یہ بھی پڑھیں : باپ نے کی اپنی ہی 13 سال کی بیٹی کی آ بروریزی ، ملزم والد گرفتار

      معاملے کے نوٹس میں آتے ہی پولیس نے فورا کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف عصمت دری اور پوکسو ایکٹ میں معاملہ درج کر لیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں : شوہر نے اپنے سامنے ہی کروائی نابالغ بیوی کی عصمت دری، دونوں ملزم گرفتار
      First published: