ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

متھرا تشدد : ماسٹر مائنڈ رام ورکش کی لاش لینے سے اہل خانہ کا انکار

متھرا : یوپی کے متھرا کو تشدد کی آگ میں جھلسانے والے رام وركش یادو کی لاش لینے سے اس کے کنبہ نے انکار کر دیا ہے ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jun 05, 2016 10:49 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
متھرا تشدد : ماسٹر مائنڈ رام ورکش کی لاش لینے سے اہل خانہ کا انکار
متھرا : یوپی کے متھرا کو تشدد کی آگ میں جھلسانے والے رام وركش یادو کی لاش لینے سے اس کے کنبہ نے انکار کر دیا ہے ۔

متھرا : یوپی کے متھرا کو تشدد کی آگ میں جھلسانے والے رام وركش یادو کی لاش لینے سے اس کے کنبہ نے انکار کر دیا ہے ۔  رام وركش کی موت کے بعد متھرا کے ایس ایس پی راکیش سنگھ نے غازی پور کے ایس پی کو کنبہ کو ارکان متھرا بھیجنے کی درخواست کی تھی ، لیکن رام وركش کے کنبہ کا کوئی بھی رکن لاش لینے کو تیار نہیں ہے۔


ایس پی غازی پور رام کشور نے پردیش 18 سے خاص بات چیت میں کہا کہ متھرا ایس ایس پی کی درخواست پر ایس او مرده درگیشور مشرا کو رام ورکش کے گھر بھیجا گیا تھا ۔ خیال رے کہ رام وركش کا ایک بھائی فوج میں ہے، جس نے لاش لینے سے انکار کر دیا ہے ۔


ادھر گرام پردھان شیوناتھ یادو کی رپورٹ پر ایس پی غازی پور نے متھرا ایس پی کو خط لکھ کر بتا دیا ہے کہ رام وركش کے کنبہ کا کوئی بھی شخص لاش لینے کو تیار نہیں ہے ۔ واقعہ کے بعد سے رام وركش کی بیوی، بیٹا، بیٹی اور بہو فرار ہے ۔ خیال رہے کہ رام وركش کی موت کی تصدیق اس کے گرفتار ساتھیوں نے کی تھی

First published: Jun 05, 2016 10:49 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading