متھرا : متھرا میں تشدد میں شہید سنتوش یادو کا جسد خاکی جونپور کے ان کے آبائی گاؤں كيوٹلي پہنچا ۔ شہید کا جسد خاکی گاؤں پہنچنے کے بعد کنبہ کی ناراضگی کھل کر سامنے آ گئی ہے ۔ ناراض کنبہ نے سنتوش یادو کی آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کر دیا ۔تاہم بعد میں وزیر اعلی کی پرنسپل سکریٹری انیتا سنگھ نے کنبہ کے افراد سے بات چیت کی ، جس کے بعد کنبہ کے افراد آخری رسومات کیلئے رضا مند ہوئے۔
شہید ایس او سنتوش کے کنبہ کا کہنا تھا کہ جب تک خود وزیر اعلی اکھلیش یادو وہاں نہیں آئیں گے اور مناسب معاوضے کے ساتھ ساتھ سنتوش کی بیوی اور بھائی کو نوکری دینے کا اعلان نہیں کریں گے ، وہ آخری رسومات ادا نہیں کریں گے ۔
شہید ایس او سنتوش یادو کے جسد خاکی کو آبائی گاؤں پہنچنے پر انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سلامی دی گئی ۔ اس موقع پر اتر پردیش کے کابینی وزیر پارس ناتھ یادو وہاں موجود تھے ۔ آخری رسومات میں شہر کے تمام سینئر پولیس اہلکار اور انتظامی افسران موجود رہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔