ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سادھوی پرگیہ معاملے میں حق کی جیت ہوئی : مولانا ارشد مدنی

جمعیت علما ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے آج کہا ہے کہ خصوصی عدالت کے اس فیصلے سے حق و انصاف کی جیت ہوئی ہے اور امید ہے کہ مالیگاؤں بم دھماکوں کے ان اصئل ملزمین کو سزا ضرور ملے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 28, 2016 10:47 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سادھوی پرگیہ معاملے میں حق کی جیت ہوئی : مولانا ارشد مدنی
مولانا ارشد مدنی، فائل فوٹو

نئی دہلی : مہاراشٹر کے پاورلوم شہر میں بم دھماکوں کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکرکی ضمانت رد کر دئیے جانے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جمعیت علما ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے آج کہا ہے کہ خصوصی عدالت کے اس فیصلے سے حق و انصاف کی جیت ہوئی ہے اور امید ہے کہ مالیگاؤں بم دھماکوں کے ان اصئل ملزمین کو سزا ضرور ملے گی۔

سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی این آئی اے کو آج اس وقت ہزیمت اٹھانی پڑی جب ممبئی کی خصوص عدالت نے سادھوی کی درخواست ضمانت کو رد کردیا اور اس معاملے میں مداخل کار کا فرض ادا کرنے والی جمعیت علماکے قانونی دلائل سے اتفاق کیا جس میں این آئی اے کی جانب سے درخواست ضمانت کی مخالفت نہ کئے جانے اور اسے کلین چٹ دیئے جانے پر سخت احتجاج کیا تھا۔

یہاں جاری ایک ریلیز میں مولانا سید ارشد مدنی نے الزام لگایا کہ مرکز اور ریاست میں بی جے پی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد تفتیشی ایجنسیوں نے ہندوتوادی دہشت گردوں کے لئے نر م گوشہ اختیار کرلیا تھا اور مالیگاؤں میں 2008 کے بم دھماکوں کے الزام سے سادھوی پرگیا سنگھ اور اس کے ساتھیوں کو کلین چٹ دے دی تھی مگر عدالت نے جمعیۃ علماء کی جانب سے پیش کی گئی مداخلت کار کی درخواست کو منظور کیا تھا، جس میں درخواست ضمانت کی ثبوت وشواہد کے ساتھ سخت لفظوں میں مخالفت کی گئی تھی اور عدالت نے بھی اس سے اتفاق کیا۔

مولانا مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء کی مسلسل یہ کوشش رہی ہے کہ مالیگاؤں بم دھماکوں کے اصل ملزمین کو سزا ملنی چاہئے اور اس کی یہ کوشش اب کارآمد ہوتی نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی عدالیہ پر مکمل اعتماد ہے اور اس بات کی پوری امید ہے کہ ان ’’بھگوا دہشت گردوں‘‘ کو سزا ضرور ملے گی۔

First published: Jun 28, 2016 10:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading