ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مکہ مکرمہ پر حوثیوں اور ان کے آقا ملک کا ناکام میزائل حملہ قابل مذمت : مولانا اصغرعلی سلفی

نئی دہلی۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے یمنی حوثی باغیوں کے ذریعہ مکہ مکرمہ کی طرف بیلسٹک میزائل داغے جانے کی پر زور مذمت کی ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Oct 29, 2016 06:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مکہ مکرمہ پر حوثیوں اور ان کے آقا ملک کا ناکام میزائل حملہ قابل مذمت : مولانا اصغرعلی سلفی
مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

نئی دہلی۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے یمنی حوثی باغیوں کے ذریعہ مکہ مکرمہ کی طرف بیلسٹک میزائل داغے جانے کی پر زور مذمت کی ہے جسے سعودی قیادت والی اتحادی فورس نے کمال مستعدی و چابکدستی اور ہوشیاری کے ساتھ مقدس شہر سے65 کلو میٹر پہلے ہی تباہ کردیا۔ مولانا اصغر علی نے کہا کہ یہ قابل مذمت حادثہ حوثی ملیشیا اور اسلام و مسلمان دشمن طاقتوں کے آلہ کار ایک ملک کی ظلم وبربریت ، دہشت گردی اور حرم مقدس کی توہین کی آخری انتہاء ہے کہ انہوں نے مسلمانان عالم کے دینی و روحانی مرکز اور اللہ کے پہلے گھر خانہ کعبہ اور وہاں کے باسیو ں کی عظمت و حرمت کو تار تار کرنا اور جان و مال کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ عالم اسلام کو اس ناروا اور نازیبا حرکت پر حوثی ملیشیا ، اسلام و مسلمان دشمن طاقتوں کے آلہ کار ملک اور ان کے پروردوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنی چاہئے۔ تاکہ وہ آئندہ بلد امین کے خلاف اس طرح کی حرکت کی جرأت نہ کرسکیں۔ بلا شبہ حوثیوں اور ان کے آقا ملک کی اس بدبختانہ جرأت سے تمام مسلمانان عالم کو دلی صدمہ پہنچا ہے اور ان کے پاکیزہ جذبات مجروح ہوئے ہیں۔


ناظم عمومی نے کہا کہ اس ناروا کوشش سے ان بد بخت ملیشیاؤں اور ان کے سر پرست ملک کی اسلام دشمنی جگ ظاہر ہوچکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ امن و سلامتی کی داعی اور کتاب وسنت کی بنیادوں پر استوار مملکت سعودی عرب کے خلاف سازش پر سازش کرتا جارہا ہے اور یہ حملہ ان بد بخت عناصر کی دیرینہ اسلام دشمنی کا گھناؤنا ثبوت ہے جسے بلاتاخیر بند ہونا چاہئے اور عالمی طاقتوں کو دہشت گردی کے اس کارخانہ کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔ تاکہ خلیجی ممالک ہی نہیں بلکہ دنیا کے اندر جاری امن مساعی کو تقویت مل سکے۔ ناظم عمومی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پوری مسلم امت مکمل اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اسلام اور مسلمان دشمن طاقتوں کے آلہ کار اس ملک اور اس کی پروردہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتاکہ اس کا قبلہ وکعبہ اور حرمین شریفین اسلام دشمن عناصر کی ریشہ دوانیوں سے مامون و محفوظ رہ سکیں۔

First published: Oct 29, 2016 06:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading