ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کیرانہ میں نفرت کا کھیل فیل ، ملک کے عوام افواہوں پر توجہ نہ دیں : مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی

دہلی : کیرانہ میں نقل مکانی سے متعلق افواہوں اور مسلمانوں کے خلاف منفی پروپیگنڈوں پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے کہا کہ نقل مکانی سے متعلق خاص طور سے مسلمانوں کو نشانہ بناکر جس طرح کی باتیں اور افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہ انتہائی قابل مذمت ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 16, 2016 09:59 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیرانہ میں نفرت کا کھیل فیل ، ملک کے عوام افواہوں پر توجہ نہ دیں : مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی
دہلی : کیرانہ میں نقل مکانی سے متعلق افواہوں اور مسلمانوں کے خلاف منفی پروپیگنڈوں پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے کہا کہ نقل مکانی سے متعلق خاص طور سے مسلمانوں کو نشانہ بناکر جس طرح کی باتیں اور افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہ انتہائی قابل مذمت ہیں ۔

دہلی : کیرانہ میں نقل مکانی سے متعلق افواہوں اور مسلمانوں کے خلاف منفی پروپیگنڈوں پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے کہا کہ نقل مکانی سے متعلق خاص طور سے مسلمانوں کو نشانہ بناکر جس طرح کی باتیں اور افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہ انتہائی قابل مذمت ہیں ۔ انہوں نے عوام و خواص سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کے پروپیگنڈوں پر توجہ نہ دیں۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے کہا کہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب کا تحفظ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ۔آج ملک اور انسانیت کو بھائی چارگی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اس لیے فطرت انسانی اس بات کا متقاضی ہے کہ بحیثیت انسان ایک دوسرے کا بہی خواہ ہو اور بقائے باہم کے رشتہ کو باقی رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں قومی یکجہتی اور انسانیت کے باوجود کچھ بعض عناصر ہماری تہذیبی روایت کو ختم کرنے ایسا سیاسی مفاد پورا کرنا چاہتے ہیں اور یوپی الیکشن میں فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جس کو یہاں کے سیکولر باشندے کسی بھی طرح سے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے اس بات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہ کہا کہ جن پارٹیوں پر ملک کے آئین کا تحفظ کرنے اور نظام کو چلانے کی ذمہ داری ہے وہی افراد نفرت کی بیچ بو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیرانہ میں ہندو مسلم میں کوئی تفریق نہیں ہے لیکن غلط افواہ پھیلا کر کچھ فرقہ پرست عناصر سیاسی مفاد کی خاطر اس طرح کی حرکتیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کیرانہ میں اس طرح کی افواہ پر مرکزی حکومت اور ریاستی کے بروقت نوٹس نہ لینے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ اگر صوبائی و مرکزی حکومتوں نے اس سلسلے میں بروقت کارروائی کی ہوتی تو اس طرح کے حالات نہیں پیدا ہوتے۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی نے کیرانہ کے سیکولر مسلم بھائیوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حقیقت پسندی کی وجہ سے فسطائی طاقتوں کی قلعی کھل گئی اور وہاں پر امن وامان کو باقی رکھنے میں وہاں کے باشندوں اہم رول ادا کیا ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کو ایسی حرکتوں سے باز رہنے کی تلقین کرے اور عوام سے اپیل کی کہ افواہوں سے بچیں۔

First published: Jun 16, 2016 09:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading