ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عراق میں اغواکیے گئے 39 ہندوستانی بھائیوں کی موت نہایت افسوسناک : مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی

تین سال قبل عراق میں داعش کے ذریعہ اغوا کیے گئے 39 معصوم ہندوستانی شہریوں کی موت کی اندوہناک خبرسے ہم سارے بھارتی سوگوار ہیں اوردنیا کے سارے امن پسند لوگ انتہائی غم واندوہ میں مبتلا ہیں۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عراق میں اغواکیے گئے  39 ہندوستانی بھائیوں کی موت نہایت افسوسناک : مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی
مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی : تین سال قبل عراق میں داعش کے ذریعہ اغوا کیے گئے 39 معصوم ہندوستانی شہریوں کی موت کی اندوہناک خبرسے ہم سارے بھارتی سوگوار ہیں اوردنیا کے سارے امن پسند لوگ انتہائی غم واندوہ میں مبتلا ہیں۔ہم اس طرح کی سرگرمیوںکودہشت گردانہ اورظالمانہ عمل قرار دیتے ہوئے داعش وغیرہ کی خونریزیوں اور زیادتیوں کی پرزورمذمت کرتے ہیں اور اس جیسی تنظیموں اورجماعتوں اوران کی پشت پناہی کرنے والوںکو ظلم وزیادتی سے روکنے کے لئے اورپرامن شہریوں اورمختلف جالیات اوراقوام سے تعلق رکھنے والے بے قصوروں کو اغوا کرکے ان کی جان لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی اورسزا کا مطالبہ کرتے ہیںتاکہ انسانیت کے لئے یہ ناسور ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے اورسارا سنسارامن وآشتی اوربھائی چارہ کا گہوارہ بن جائے۔یہ باتیں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیرمولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میںبتائیں۔

امیر جمعیت نے کہا کہ داعش ایک دہشت گردتنظیم ہے اوراس کی حرکتیں غیرانسانی وقابل مذمت ہیںاوراس کا تعاقب اوربیخ کنی وقت کی اہم ضرورت ۔انہوںنے اپنے بیان میں متوفین ومظلومین کے ورثاء ومتعلقین اورپورے ملک کوقلبی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہنداپنے ان بھائیوں اورسارے دیش واسیوںکے غم میں برابرکی شریک ہے۔

First published: Mar 21, 2018 09:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading