ہوم » نیوز » No Category

داعش ودیگر دہشت گرد تنظیمیں انسانیت کی دشمن : مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

دہلی: مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے ناظم عمومی مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے اپنے ایک اخباری بیان میں دہشت گردی کو انسانیت کے لئے موجودہ دور کی بدترین مصیبت قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں اس کی مذمت کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 02, 2015 07:10 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
داعش ودیگر دہشت گرد تنظیمیں انسانیت کی دشمن : مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی
دہلی: مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے ناظم عمومی مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے اپنے ایک اخباری بیان میں دہشت گردی کو انسانیت کے لئے موجودہ دور کی بدترین مصیبت قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں اس کی مذمت کی ہے۔

دہلی: مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے ناظم عمومی مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے اپنے ایک اخباری بیان میں دہشت گردی کو انسانیت کے لئے موجودہ دور کی بدترین مصیبت قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں اس کی مذمت کی ہے۔


انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور اسے اکھاڑپھینکنے کے لئے ہر اس شخص کو کمربستہ رہنا چاہئے جس کے اندر انسانیت کی ذرا بھی قدر وقیمت ہے۔ تمام مذاہب میں اس دہشت کردی کی مذمت اور حوصلہ شکنی کی گئی ہے اور انسانیت کے لئے پرسکون فضا مہیاکرنے پر زور دیاگیاہے۔


ہندومسلم سکھ عیسائی شیعہ وسنی، غرض یہ کہ سماج کا ہر طبقہ خصوصا مسلم تنظیمیں پہلے ہی سے اس کے خلاف ہیں لیکن جس طرح دہشت گردی کاناگ اپنا پھن پھیلارہاہے اور داعش جیسی خطرناک دہشت گردتنظیمیں پیداہوکر انسانیت کو لہولہان کررہی ہیں اس کے خلاف سب کو مزیدمتحد،اور پہلے سے زیادہ چاق وچوبند رہنے کی ضرورت ہے۔


ناظم عمومی نے اپنے بیان میں مزیدکہاکہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند گذشتہ ایک دہائی سے بھی زیادہ سے دہشت گردی کی بھرپورمذمت کرتی آرہی ہے ۔ملک میں سب سے پہلے مرکزی جمعیت ہی نے اپنے بڑے علماء کے دستخط سے اس کے خلاف مختلف زبانوں میں فتاوے جاری کئے۔اس کے رد میں کانفرنسیں،سمپوزیم ،سمینارمنعقد کئے نیز خطبات جمعہ میں عوام وخواص کو اس کی خطرناکی سے باخبرکرنے کا اہتمام کیا۔خاص طور پر داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مختلف صوبوں دہلی،ہریانہ، کرناٹک اور تلنگانہ کی صوبائی شاخوں کے اشتراک سے پروگرام منعقدکئے ۔اخباری بیانات کے ذریعہ اس کی مذمت کی اوراس کے تئیں اپنا موقف واضح کیا ۔


مولانا نے مزیدکہاکہ داعش جیسی دہشت گردتنظیمیں عالمی سطح پر انسانیت کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہورہی ہیں لہٰذا اس سلسلہ میں سبھی کوپوری دانشمندی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور شعوری یا غیرشعوری طور پر کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھاناچاہئے جو تفریق بین المسلمین کا ذریعہ بن جائے یا جس سے آپسی بھائی چارے کو نقصان پہنچ جائے اور پھر اصل مدعا سے توجہ ہٹ کر دہشت گردی کے خلاف مہم کمزور پڑجائے ۔


ناظم عمومی نے اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے کچھ بھائی اہل حدیث یاسلفیت کے نظریات کوداعش کے نظریات سے ہم آہنگ کرکے اس کو بدنام ومخدوش کرنے کی ناروا وناعاقبت اندیشانہ کوشش کررہے ہیں جب کہ دونوں کے نظریات میں زمین وآسمان کافرق ہے۔ ہم جملۃ وتفصیلااس ناروا کوشش کوافسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں تردید کرتے ہیں۔


جماعت اہل حدیث کے نظریات کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں۔یہ جماعت روز اول سے ہی وطن عزیزکی تعمیر وترقی میں برابر کی حصہ دار، انسانیت کی خدمت میں اپنی بساط کے مطابق کوشاں اور دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے اورہرعام وخاص کو اس کی خطرناکی سے باخبر کرنے میں نمایاں واولین کردار ادا کرتی رہی ہے۔

First published: Dec 02, 2015 07:10 PM IST