ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

علامہ ڈاکٹر عبدالعلیم بستوی کے سانحہ ارتحال پرمولانا اصغرعلی سلفی کا اظہار تعزیت

نئی دہلی۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے میڈیا کے نام جاری اپنے ایک بیان میں جماعت اہل حدیث کے نامور عالم دین، علمی دنیا کی معروف شخصیت، عظیم محقق مولانا ڈاکٹر عبدالعلیم بستوی کے مکہ مکرمہ میں انتقال کر جانے پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jun 20, 2016 10:09 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
علامہ ڈاکٹر عبدالعلیم بستوی کے سانحہ ارتحال پرمولانا اصغرعلی سلفی کا اظہار تعزیت
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی: فائل فوٹو۔

نئی دہلی۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے میڈیا کے نام جاری اپنے ایک بیان میں جماعت اہل حدیث کے نامور عالم دین، علمی دنیا کی معروف شخصیت، عظیم محقق مولانا ڈاکٹر عبدالعلیم بستوی کے  مکہ مکرمہ میں انتقال کر جانے پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔


ناظم عمومی نے کہا کہ آپ مشہور اسکالر ، علوم قرآن و حدیث کے ماہر، زبان و ادب کے عظیم شہسوار ، فکری و تعمیری کارناموں کے لیے معروف تھے۔ جماعت وجمعیت اور منہج و عقیدہ ، ملت و انسانیت کے مخلص وہمدرد تھے۔ تالیف و ترجمہ اور تعریب و انشاء ، ارشا دو توجیہ کے میدان میں یکتائے روزگار اوراصابت رائے اور دور اندیشی و عاقبت اندیشی کے لیے معروف و مشہور تھے۔ گفتار سے زیادہ کردارو عمل کے غازی ، متانت و سنجیدگی اور سادگی میں پرکاری کے پیکر تھے۔ زمانہ کے بہت سے اتار و چڑھائو، بھید وبھائو ، اونچ نیچ و نشیب و فراز کے جانکار اور رمز شناس مگر ان سارے منفی اور اور سطحی نقائص سے پاک و صاف تھے۔ پہلو میں ایک انتہائی مخلص و درد مند دل رکھنے والے اپنے اور بیگانوں سب کے لیے مخلصانہ مفید اور بہتر آراء اور تجربات سے مستفید فرمانے والے تھے۔علوم و فنون کے ماہر اور فقہ و فتاویٰ پرنظر رکھنے کے ساتھ عصر حاضر کے تمام افکار و نظریات اور فتنوں پر گہری نظر رکھنے کے ساتھ مومنانہ و حکیمانہ اور زچا تلا کلام کرنے والی عظیم شخصیت کے مالک تھے۔ آپ گزشتہ کئی سالوں سے ڈائلسس پر چل رہے تھے بایں ہمہ رابطہ عالمی اسلامی کی آفس بھی جایا کرتے تھے اور علمی مشغلہ بھی جاری رکھتے تھے۔


            پریس ریلیز کے مطابق ناظم عمومی نے جماعت و ملت کا اسے عظیم سانحہ قرار دیا ہے۔ اسے بظاہر ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے پسماندگان کو خصوصا اور پوری جماعت وملت کوعموما اس عظیم سانحہ پر تعزیت کی ہے اور اناللہ وانا الیہ راجعون پڑھتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ جماعت وملت اور انسانیت کو ان کا نعم البدل عطا فرما اور ان کے لیے مغفرت کی دعا کی اور مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرو سلوان عطا فرمائے۔


First published: Jun 20, 2016 10:09 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading