ہوم » نیوز » No Category

پکھرایاں ٹرین سانحہ پر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی کا اظہار غم و افسوس

نئی دہلی۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے کل پیش آئے دلخراش ٹرین حادثے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں تقریبا ایک سو تیس سے زیادہ اموات ہوئیں اور تین سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Nov 21, 2016 09:02 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پکھرایاں ٹرین سانحہ پر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی کا اظہار غم و افسوس
مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے میڈیا کے نام جاری ایک بیان میں گذشتہ کل تقریبا صبح تین بجے پکھرایاں اسٹیشن سے کچھ آگے رونما ہوئے اس دلخراش ٹرین حادثے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا جس میں تقریبا ایک سو تیس سے زیادہ اموات ہوئیں اور تین سو سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ ناظم عمومی نے کہا کہ یوں تو اس طرح کے اندوہناک و غمناک حادثات بدقسمتی سے ہوتے رہتے ہیں لیکن خبروں کے مطابق یہ عظیم حادثہ جس طرح پیش آیا وہ ریلوے انتظامیہ و عملہ کی لا پرواہی ، بے توجہی اور ناقص سیکورٹی کی عکاس ہے جس پر خصوصی توجہ دینے اور کمیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ آئندہ اس طرح کے جانکاہ حادثات رو نما نہ ہوسکیں۔


ناظم عمومی نے اپنے بیان میں ہلاک شدگان کے ورثاء سے قلبی تعزیت اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کی ہے اور کہا ہے کہ مصیبت کی گھڑی میں مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند صدمے سے دوچار اور سوگوار ملک و قوم کے ساتھ ہے۔ اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ اس طرح کے حادثات سے ملک و قوم کو محفوظ رکھے۔ ساتھ ہی امید کرتی ہے کہ ریلوے سفر کو مامون و محفوظ بنانے کے لیے مزید چوکسی برتی جائے گی اور آئندہ اس طرح کے جانکاہ حادثات رو نما نہ ہوں اس کے لیے مکمل احتیاط اور مناسب تدابیر کی جائیں گی۔

First published: Nov 21, 2016 09:02 PM IST