ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تین طلاق بل : مولانا اسرارالحق قاسمی نے کانگریس سمیت تمام اپوزیشن لیڈران کا شکریہ اداکیا

ممبرپارلیمنٹ مولانااسرارالحق قاسمی نےشدید مخالفت کی وجہ سے طلاق بل کے راجیہ سبھا میں منظور نہ ہونےپرکانگریس ہائی کمان سمیت تمام اپوزیشن لیڈران کا شکریہ اداکیا ہے

  • UNI
  • Last Updated: Jan 05, 2018 08:16 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تین طلاق بل : مولانا اسرارالحق قاسمی نے کانگریس سمیت تمام اپوزیشن لیڈران کا شکریہ اداکیا
رحمن خان نے کہا کہ مولانا کا اچانک انتقال ملک اور ملت کیلئے بڑا خسارہ ہے۔

نئی دہلی: ممبرپارلیمنٹ مولانااسرارالحق قاسمی نےشدید مخالفت کی وجہ سے طلاق بل کے راجیہ سبھا میں منظور نہ ہونےپرکانگریس ہائی کمان سمیت تمام ان اپوزیشن لیڈران کا شکریہ اداکیا ہے، جنہوں نے مسلمانوں کے درمیان اس بل کے تعلق سے پائے جانے والے اندیشے اور تشویش کو محسوس کیا اور راجیہ سبھا میں متحدہوکر بل کی مخالفت کی۔

پچھلے سال 28دسمبر کولوک سبھا میں تین طلاق بل پاس ہونے کے بعد بدھ کو راجیہ سبھا میں پیش کیاگیا،مگر اپوزیشن پارٹیوں کی شدید مخالفت کی وجہ سے یہ بل راجیہ سبھا سے پاس نہیں ہوپایااور لگاتار دو دن بحث ہونے کے بعد بھی اس بل پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکااور دونوں ایوانوں کی کارروائی غیر متعینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔

First published: Jan 05, 2018 08:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading