لکھنؤ۔ قومی یومِ رائے دہند گان کے موقع پر مدارس کے طلبا نے بھی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں اورملک وجمہوریت کی ترقی کے لئے ووٹ کا استعمال ضرور کریں۔ اس موقع پر لکھنؤ کے عیش باغ واقع دارالعلوم فرنگی محل سےعوام کو بیدارکرنے کے لئے مت داتا جاگروک ریلی نکالی گئی ۔ اس بار اہم اور خاص بات یہ بھی ہے کہ علمائے کرام اورمذہبی تنظیموں کی جانب سے کسی بھی مخصوص جماعت کی حمایت کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے تاہم یہ ضرور کہاجارہا ہے کہ مسلمان اپنے تحفظ ترقی اور تمام مسائل کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہی کسی جماعت یا امید وار کا انتخاب کریں۔
اس موقع پر مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ نیشنل ووٹرس ڈے کی اپنی اہمیت ہے اور یہ اہمیت اس ووٹ کی وجہ سے ہے جو ملک کی تقدیر بدلتا ہے ۔ جمہوری اور دستوری نظام کو مستحکم کرتا ہے۔ سوال ملک کی تقدیر بنانے اور سنوارنے کا ہے تو مدارس اسلامیہ کے طلبا بھی کیوں پیچھے رہیں۔ آج لکھنؤ میں مولانا خالد رشید کی قیادت میں طلبا وطالبات پر مشتمل عوامی بیداری ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ مولانا نے کہا کہ نئی نسل کو اگر واقعی اپنے ووٹ کی اہمیت کا اندازہ ہوجائے توملک سےبدعنوانیاں بھی ختم کی جاسکتی ہیں اورجمہوری قدروں کی بحالی اور استحکام کی راہیں بھی ہموار ہو سکتی ہیں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔