ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جس ملک میں رہیں اس کے وفادار رہیں ، یہ انسانیت کا تقاضہ بھی ہے اور شریعت کا اصول بھی : مولا سیف عباس

گزشتہ روز مختلف مسالک کے اہم علماء کرام کی جانب سے یہ اپیل کی گئی تھی کہ سبھی لوگ اپنے گھروں پر رہ کر مرحومین کو ایصال ثواب پہنچائیں اور قبرستانوں میں نہ جائیں ۔

  • Share this:
جس ملک میں رہیں اس کے وفادار رہیں ، یہ انسانیت کا تقاضہ بھی ہے اور شریعت کا اصول بھی : مولا سیف عباس
جس ملک میں رہیں اس کے وفادار رہیں ، یہ انسانیت کا تقاضہ بھی ہے اور شریعت کا اصول بھی : مولا سیف عباس

علماء کرام مانتے ہیں کہ شریعت اور حکومت دو ایسے محاذ ہیں ، جن پر پورا اترنا ہر انسان ، ہر شہری کے لئے آسان نہیں ۔ تاہم اسلامی شریعت کی خاص بات یہی ہے کہ یہ ایک مکمل دستور حیات ہے ۔ لہٰذا اگر شریعت اور حکومت دونوں کے تقاضوں کو پورا کرنے کی تدبیر کی جائے تو بہتر راستے نکل سکتے ہیں ۔ معروف شیعہ عالم دین مولانا سیف عباس اور مسلکِ اہل سنت سے تعلق رکھنے والے مشہور عالم مولانا خالد رشید فرنگی محلے کہتے ہیں کہ اس وبائی ماحول اور فضا میں مسلمانوں نے حکومت کے احکامات کی پابندی کرتے ہوئے جس طرح شب برات اپنے گھروں پر رہ کر منائی اور پنج وقتہ نمازوں کے ساتھ ساتھ جمعہ کی نمازوں کا اہتمام بھی گھر پر ہی کیا ، اس سے سماج میں ایک اچھا پیغام گیا ہے اور اسی انداز کی کوششوں اور باہمی تعاون سے ہم لوگ اس مہلک وبا کے خاتمے میں اپنا ضروری کردار ادا کرسکتے ہیں ۔

مولانا سیف عباس کے مطابق ہم جس ملک میں رہیں اس کے وفادار رہیں یہ انسانیت کا تقاضہ بھی ہے اور شریعت کا اصول بھی ۔ مولانا خالد رشید کہتے ہیں کہ حب الوطنی جزوِ ایمان ہے لہٰذا شریعت کے تحفظ کے ساتھ ملک اور ملک کے عوام کا تحفظ بھی ناگزیر ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز مختلف مسالک کے اہم علماء کرام کی جانب سے یہ اپیل کی گئی تھی کہ سبھی لوگ اپنے گھروں پر رہ کر مرحومین کو ایصال ثواب پہنچائیں اور قبرستانوں میں نہ جائیں ۔ ساتھ ہی جمعہ کی نماز گھر پر ہی ادا کریں ۔ لوگوں نے علما کی اپیلوں پر عمل کرتے ہوئے نہایت سادگی اور ہوش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہی کیا جو اس ماحول میں ہر اچھے شہری کو کرنا چاہئے ۔ مولانا خالد رشید نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں نے آج پندرہ شعبان کا روزہ رکھا ہے ، وہ وبا کے خاتمے اور ملک و ملک کے لوگوں کے تحفظ کے لئے بوقت افطار خصوصی دعا کریں

First published: Apr 10, 2020 08:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading