نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے کشمیر کے پلوامہ میں فوج کے ذریعہ بارہ سالہ معصوم بچے سمیت 6 شہریوں کے قتل پرسخت بے چینی واضطراب کا اظہارکیا ہے اورکہا ہے کہ ایسا عمل چاہے دنیا کے کسی بھی خطے میں ہو ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ بے قصوروں کی جان لے کردنیا میں کہیں بھی امن قائم نہیں کیا جاسکا اورنہ ہی کوئی جنگ اپنے ہی شہریوں کی جان لے کرجیتی سکی۔ انھو ں نے مرکزی سرکار کو متوجہ کیا کہ وہ کشمیر میں اپنی پالیسیو ں کی ناکامی سے سبق حاصل کرے اور وہاں کے شہریوں کے اندر اعتماد کی فضابحال کرنے کے لیے موثر اقدام کرے۔
مولانا محمود مدنی نے سرکارسے مطالبہ کیا کہ خاطی افسران اور فوج کے نوجوانوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اورمہلوکین کے پسماندگان کو معقول معاوضہ دیا جائے، نیز فوج میں قانون کی گرفت میں آنے کا احساس پیدا کیا جائے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔