ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شام کی نازک صورت حال پر عالم اسلام کی خاموشی خطرناک : مولانا محمد رحمانی مدنی

مسلسل کئی سالوں سے جس انداز سے سیریا،فلسطین اور دنیا کے بہت سے خطوں میں مسلمانوں کے خلاف مظالم جاری ہیں ۔

  • Agencies
  • Last Updated: Mar 09, 2018 10:54 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شام کی نازک صورت حال پر عالم اسلام کی خاموشی خطرناک : مولانا محمد رحمانی مدنی
مولانا محمد رحمانی مدنی: فائل فوٹو۔

نئی دہلی : مسلسل کئی سالوں سے جس انداز سے سیریا،فلسطین اور دنیا کے بہت سے خطوں میں مسلمانوں کے خلاف مظالم جاری ہیں ۔بڑے بوڑھوں، معصوم بچوں اور خواتین تک کو قتل کیا جارہا ہے، اسکولوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے یہ پوری دنیا کے لئے بالعموم اور مسلم ممالک اور ان کے ذمہ داران کے لئے بالخصوص باعث شرم وعار ہے ۔ایسے نازک حالات میں سب کو کھل کر سامنے آنا چاہئے ۔

ان خیالات کا اظہار ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر، نئی دہلی کے صدر جناب مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی نے سنٹر کی جامع مسجد ابوبکر صدیق ، جوگابائی میں خطبۂ جمعہ کے دوران کیا۔مولانا شام (سیریا)کے موجودہ تشویشناک حالات اور عالم اسلام کی صورت حال پر تقریر کررہے تھے۔مولانا نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث جو ترمذی میں وارد ہوئی ہے کی روشنی میں کہا کہ جب اہل شام سے حالات خراب ہوجائیں گے تو مسلمانوں سے بھی خیر اٹھ جائے گی۔لیکن خراب حالات کے باوجود مسلمانوں میں حق کی آواز بلند کرنے والی ایک ٹولی قیامت تک باقی رہے گی ۔

مولانا نے مزید کہا کہ عالم اسلام کو فلسطین اور سیریا کے مظلوم مسلمانوں نیز برما، سری لنکا اور دنیا کے جن جن خطوں میں مسلمان مظلومیت کی زندگی گزار رہے ہیں ان کے تعاون کے لئے میدان میں اترنا چاہئے ورنہ آج اگر ہم خاموش تماشائی بنے رہیں گے تو کل ہماری باری بھی آسکتی ہے۔یہ بڑا عجیب المیہ ہے کہ ہم اپنے اپنے درد کو تو محسوس کرتے ہیں لیکن دوسروں کے درد کو نظر انداز کردیتے ہیں ۔

First published: Mar 09, 2018 10:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading