உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے والوں کو سورۂ فیل کا مطالعہ کرنا چاہئے : مولانا محمد رحمانی مدنی

    رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے سال یمن سے ابرہہ نے خانۂ کعبہ کو نقصان پہنچانے کا ارادہ کرکے مکہ کا سفر کیا تو اللہ رب العالمین نے پرندوں کے جھنڈ کے ذریعہ ان کو تباہ کردیا،

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے سال یمن سے ابرہہ نے خانۂ کعبہ کو نقصان پہنچانے کا ارادہ کرکے مکہ کا سفر کیا تو اللہ رب العالمین نے پرندوں کے جھنڈ کے ذریعہ ان کو تباہ کردیا،ایک ایک پرندہ تین تین کنکریاں اپنی چونچ اورپنجوں میں دبائے ہوئے تھا اورابرہہ کے ہاتھی کے قافلہ پر سوار کافروں پر وہ کنکری گراتا جاتا تھا جو سر میں گھس کر پاخانہ کے راستہ سے نکل جاتی تھی اوراسی کے نتیجہ میں ہاتھی اوراس پر سوار انسان دونوں کھائے ہوئے بھوسے کی طرح تباہ ہوجاتے تھے۔اللہ رب العالمین نے سورۂ حج میں وضاحت کے ساتھ یہ وعید بھی نازل فرمائی ہے کہ مکہ اوراہل مکہ کے ساتھ اگر کسی نے ظلم کیایا کسی برائی کا صرف ارادہ ہی کیا تو اسے دردناک عذاب سے دورچار کیاجائے گا۔ان خیالات کا اظہار ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر کے صدر مولانا محمد رحمانی مدنی نے سنٹر کی جامع مسجد ابوبکرصدیق میں خطبۂ جمعہ میں کیا۔
      مولانا نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ کو اللہ رب العالمین نے امن وسلامتی اورسکون کا مبارک شہراور ہدایت کا سرچشمہ بنایا ہے اوراس کا تذکرہ قرآن مجید اورسنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں کثرت سے ملتا ہے ،لہذا ہمیں مکہ مکرمہ کی عظمت اورتقدس کا بھرپور خیال رکھنا چاہئے اورحرمین شریفین کا مکمل خیال اوراحترام کرنا چاہئے۔
      مولانا نے مزید کہا کہ سال روں محرم کے مہینہ کی حرمت کی پامالی کرتے ہوئے حوثیوں نے مکہ کو اپنے میزائل کا ہدف بنایا ، جسے اللہ کے فضل سے سعودی فورسز نے ناکام بنادیا۔مولانا نے مکہ مکرمہ میں تباہی مچانے اوروہاں پر موجود حرم کے ذمہ داران کو نقصان پہنچانے نیز قتل کی کوشش کرنے پر مشتمل بعض کتابوں کی روشنی میں اسلام مخالفین کے بعض ایجنڈوں کا تذکرہ بھی کیا اورمسلمانوں سے حرمین کے تقدس کے لئے ایک ہونے کی اپیل کی اوردعائیہ کلمات پر خطبہ ختم ہوا۔
      First published: