ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مکہ مکرمہ پر حملہ کی کوشش ذہنی دیوالیہ پن اورعذاب الہی کو دعوت دینے کے مترادف: مولانا محمد رحمانی

نئی دہلی۔ گزشتہ جمعہ کو یمن سے حوثیوں نے سعودی عرب کے خلاف مسلسل بے چینی پیدا کرتے ہوئے آخر کار دنیا کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کو میزائل کے ذریعہ نشانہ بنا کر اپنی احمقانہ اور بزدلانہ کوشش کا ثبوت پیش کرہی دیا۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Oct 29, 2016 06:48 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مکہ مکرمہ پر حملہ کی کوشش ذہنی دیوالیہ پن اورعذاب الہی کو دعوت دینے کے مترادف: مولانا محمد رحمانی
مولانا محمد رحمانی مدنی: فائل فوٹو۔

نئی دہلی۔ گزشتہ جمعہ کو یمن سے حوثیوں نے سعودی عرب کے خلاف مسلسل بے چینی پیدا کرتے ہوئے آخر کار دنیا کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کو میزائل کے ذریعہ نشانہ بنا کر اپنی احمقانہ اور بزدلانہ کوشش کا ثبوت پیش کرہی دیا۔ یہ یقینا ذہنی دیوالیہ پن کی ایک مثال ہے۔حرمین شریفین کو نشانہ بنانا عذاب الہی کو دعوت دینے کے سوا کچھ نہیں ہے۔اللہ رب العالمین نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے سال یمن ہی سے خانۂ کعبہ پر حملہ کرنے والے ابرہہ کے ہاتھی والے مضبوط لشکر کو چھوٹی چھوٹی چڑیوں کے ذریعہ کنکریوں سے تباہ وبرباد کرکے بھوسا بنا دیا تھا، آج بھی رب کائنات اس پر قادر ہے اور اس انداز کی حرکتیں اور حماقتیں کرنے والوں کو اللہ رب العالمین کے عذاب سے ڈرنا چاہئے۔ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر، نئی دہلی کے صدر عمومی مولانا محمد رحمانی مدنی صاحب نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں حوثیوں کی سخت تردید کی اور عالم اسلام بالخصوص ہندوستانی مسلمانوں سے اپیل کی کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہمیں مکمل طریقہ سے سعودی عرب کی حمایت میں اٹھ کھڑا ہونا چاہئے اور ایران اور اس کے اتحادیوں کی شرارتوں کی سختی کے ساتھ تردید کرنی چاہئے۔ مولانا نے سورۂ توبہ کی ایک آیت کریمہ کی روشنی میں فرمایا کہ مکہ مکرمہ جیسی مقدس سرزمین پر اگرکوئی شرارت کا ارادہ بھی کرتا ہے تو اللہ رب العالمین نے اسے دردناک عذاب کی وعید سنائی ہے۔


مولانا نے رمضان کے اخیر میں مدینہ نبویہ میں ہوئے بم دھماکہ اور گزشتہ برس حج میں ہوئی بھگدڑ نیز ۳۱۷ ھ ہی سے قرامطہ اور مختلف ادوار میں شیعوں کے مختلف فرقوں کی جانب سے مکہ مکرمہ میں حاجیوں کو مسلسل نقصان پہنچانے کی کوششوں کو تشویش ناک قرار دے کر مسلمانوں کو آستین کے ان سانپوں سے بچنے کی تلقین کی اور آپس میں اتحاد پیدا کرکے حرمین کے تحفظ کے لئے ہر قربانی پیش کرنے کے جذبہ کو اپنے اندر پیدا کرنے کی اپیل کی۔

First published: Oct 29, 2016 06:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading