نئی دہلی : سابق جنتا دل کے رکن عبید اللہ اں اعظمی آج کانگریس کے سرکردہ رہنماؤں غلام نبی آزاد اور سنجے سنگھ کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوگئے۔ مولانا اعظمی 18 سال تک پارلیامنٹ کے رکن رہ چکے ہیں۔ انہوں نے جنتادل کی طرف سے 1990-96 کے دوران اترپردیش اور 1996 اور 2002 کے دوران جھارکھنڈ کی نمائندگی کی ۔ اور 1992-96 کے دوران وہ جنتادل کے سکریٹری تھے اور بعد میں اس کے سینئر نائب صدر بنے۔
اردو اور عربی کے عالم مولانا اعظمی 11 مارچ 1949 کو اترپردیش کے خالص پور گاؤں میں پیدا ہوئے ۔ وہ ایک اچھے مقرر ہیں اور اپنی شعلہ بیان سیاسی اور مذہبی تقاریر کے لئے مشہور ہیں۔ ملک کی سب سے قدیم سیاسی پارٹی کا رکن بننے کے اسباب کا ذکر کرتے ہوئے مولانااعظمی نے کہا کہ کانگریس ایک مثالی پارٹی ہے سیکولرازم اس کی شناخت ہے اور اس کی ہمیشہ سے یہ پالیسی رہی ہے کہ الیکشن میں خواہ کامیابی ملے یا ناکامی مگر اس کی اقدار اور اصولوں کو کبھی ترک نہ کیا جائے۔
کانگریس میں مولانا اعظمی کی شمولیت پر مسٹر آزاد نے کہا کہ مولانا اعظمی ایک سیکولر رہنما ہیں اور کانگریس کو ہمیشہ ایسے ایماندار سیاست دانوں کی تلاش رہی ہے اور پارٹی کوان کی شمولیت سے یقینی طور پر فائدہ پہنچے گا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔