உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مسلمان موجودہ حالات سے دل برداشتہ نہ ہوں، جلد بازی میں غلط فیصلے نہ کریں: مولانا رابع ندوی

    مولانا رابع حسنی ندوی: فائل فوٹو

    مولانا رابع حسنی ندوی: فائل فوٹو

    لکھنؤ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا سید رابع حسنی ندوی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے مسلمان خراب صورت حال اور گوناگوں مسائل سےگزر رہے ہیں لیکن ماضی سے استفادہ کرکے ان حالات وخطرات سے بچاجا سکتا ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      لکھنؤ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا سید رابع حسنی ندوی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے مسلمان خراب صورت حال اور متعدد مسائل سےگزر رہے ہیں لیکن ماضی سے استفادہ کرکے ان حالات وخطرات سے بچاجا سکتا ہے۔


      انہوں نے کہا کہ  پرسنل لابورڈ اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے ان مسائل کے حل کی کوششیں کررہا ہے جو ملت کو درپیش ہیں، اس لئے مایوس ہونے کے بجائے ہمت ویقین سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مولانا نے کہا کہ ایسے بہت سے مسائل ہیں جن پربورڈ میں تمام مسالک کے لوگ تبادلہء خیال کرنے کے بعد کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں اور کوشش یہی کی جاتی ہے کہ شریعت کے تقاضوں اوراصولوں کے مطابق فیصلے اور نظریات پر عمل کیاجائے۔ مشکل وقت میں جذبات اورغصے کا نہیں بلکہ تدبر اورصبرکا مظاہرہ کرنا چاہئے۔


      انہوں نے کہا کہ ملک میں گئؤ کشی، مسجد ،مندر، تین طلاق، تعلیم کا بھگواکرن، فسادات اوردہشت گردی کے الزامات یہ سب ایسے موضوعات ہیں جن کو بنیاد بناکر ایک مخصوص طبقے کا مسلسل استحصال کیاجارہا ہے۔ بورڈ کے صدر کہتے ہیں کہ ان حالات سے گھبرانے کے بجائے ان کے مقابلے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ملک  کی  آزادی کے وقت بھی مسلمانوں کو بے انتہا پریشانیوں کا سامنا تھا جن کے ازالے کے لئے علماء اور دانشوروں نے تدبر، صبر اور مثبت حکمت عملی سے کام کیا تھا۔

      muslim


      مولانا نے کہا کہ بورڈ کے پاس اپنے دائرہ کار، دائرہ اختیار ہیں اور بورڈ ہمیشہ آئین ودستور کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہی پیش رفت کرتا ہے تو کچھ نتائج دیر سے سامنے آتے ہیں لیکن اس صورت حال سے مایوس ہونے  کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی  کہ وہ موجودہ حالات سے دل برداشتہ  نہ ہوں اور جلد بازی میں غلط فیصلے نہ کریں۔

      First published: