بی ایس پی صدر مایاوتی نے لوک سبھا انتخابات کی تیز ہوتی سیاسی رسہ کشی کے درمیان ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ لکھنئو میں ایک پریس کانفرنس میں مایاوتی نے کہا کہ وہ اس بار کا لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گی۔ اس دوران بی ایس پی صدر نے بی جے پی پر نشانہ بھی سادھا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا’’ میں جب چاہوں لوک سبھا کا الیکشن جیت سکتی ہوں۔ ہمارا گٹھ بندھن بہتر صورت حال میں ہے۔ میں لوک سبھا الیکشن نہیں لڑوں گی۔ آگے ضرورت پڑنے پر کسی بھی سیٹ سے الیکشن لڑ سکتی ہوں‘‘۔
بتا دیں کہ یوپی کی لوک سبھا کی 80 سیٹوں پر ایس پی۔ بی ایس پی اور آر ایل ڈی گٹھ بندھن کے تحت الیکشن لڑ رہے ہیں۔ بی ایس پی 38، ایس پی 37 اور آر ایل ڈی تین سیٹوں پر میدان میں اترے گی۔ وہیں، امیٹھی اور رائے بریلی کی دو سیٹیں گٹھ بندھن نے کانگریس کے لئے چھوڑ دی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔