உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مایاوتی کا مودی اور اکھلیش پر تیکھا حملہ ، نسیم الدین صدیقی کا کیا دفاع

    مایاوتی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور بی جے پی مل کر سازش کر رہی ہے ۔ دلت ووٹ میں نقب زنی کی سازش ہو رہی ہے ۔  دلتوں کو بی جے پی میں لانے کی کوشش ہو رہی ہے

    مایاوتی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور بی جے پی مل کر سازش کر رہی ہے ۔ دلت ووٹ میں نقب زنی کی سازش ہو رہی ہے ۔ دلتوں کو بی جے پی میں لانے کی کوشش ہو رہی ہے

    مایاوتی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور بی جے پی مل کر سازش کر رہی ہے ۔ دلت ووٹ میں نقب زنی کی سازش ہو رہی ہے ۔ دلتوں کو بی جے پی میں لانے کی کوشش ہو رہی ہے

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      لکھنو : بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی پر نازیبا تبصرے کے معاملے پر سیاست مزید تیز ہوتی جارہی ہے۔  پہلے بی ایس پی اور پھر بی جے پی کارکنوں کے مظاہروں کے بعد بیان بازیوں کا دور شروع ہوگیا ہے ۔ بی جے پی لیڈر دياشنكر کے تبصرے کو لے کر اور اس پر بی جے پی کے موقف پر مایاوتی نے آج پریس کانفرنس کر کے بی جے پی پر تیکھا حملہ کیا ۔  اس کے ساتھ ہی انہوں نے یوپی کے وزیر اعلی اکھلیش یادو اور سماج وادی پارٹی کی بھی نکتہ چینی کی ۔

      مایاوتی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور بی جے پی مل کر سازش کر رہی ہے ۔ دلت ووٹ میں نقب زنی کی سازش ہو رہی ہے ۔  دلتوں کو بی جے پی میں لانے کی کوشش ہو رہی ہے ۔ کانگریس کی طرح بی جے پی کی بھی قومی قیادت دلتوں کے یہاں کھانا کھا رہی ہے ۔ مگر ان کی تمام امیدیں چکناچور ہوں گی ۔ روہت ویمولا اور اونا سانحہ میں دلتوں کی توہین سے بی جے پی گھبرائی ہوئی ہے ۔ وزیر اعظم ڈراما کر رہے ہیں ۔ کانگریس کے ساتھ مل کر اونا سانحہ دبانے کی کوشش ہوئی ہے ۔

      مایاوتی نے کہاکہ بی ایس پی نے جس طرح سے معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا ، اس بی جے پی اور وزیر اعظم کی بہت کرکری ہوئی ہے ۔ دکھ اس بات کا ہے کہ نریندر مودی نے اس واقعہ پر ابھی تک کچھ نہیں بولا ہے ۔ میں بھی اونا جانا چاہتی تھی ، لیکن اس کے بعد بی جے پی نے جان بوجھ کر اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر ديا شنكر سنگھ سے اشتعال انگیز زبان دلوایا ہے، تاکہ توجہ دوسری طرف ہوجائے ۔

      بی ایس پی کی سربراہ نے کہا کہ ان کے ایس پی حکومت سے خوشگوار تعلقات ہیں ، اس کا ثبوت ہے کہ 36 گھنٹے تک اب تک دیا شنکر کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ۔ ساتھ ہی دیا شنکر کی ماں کی شکایت پر شکایت درج کی گئی ہے ، جبکہ ہر پولیس افسر کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ پارلیمنٹ میں رکن کی طرف سے کہی گئی کسی بھی بات کے سلسلے میں کسی بھی کورٹ میں کارروائی نہیں کی جا سکتی ۔

      نسیم الدین صدیقی کا دفاع کرتے ہوئے مایا وتی نے کہا کہ دھرنے میں نسیم الدین نے ديا شنكر کی بہن بیٹی کے خلاف کچھ نہیں کہا گیا ۔ نعرے کا غلط مطلب نکالا گیا ۔ انہوں نے ديا شنكر کی ماں بیٹی کے بارے میں کچھ بھی غلط نہیں کہا ۔ میں یہ بھی کہنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے اپنی پوتی اور بیٹی کو لے کر جو شکایت کروائی ہے ، اس سے اچھا ہوتا کہ وہ ديا شنكر کے خلاف شکایت درج كرواتی ، جو اس نے مایاوتی کے خلاف بولا ہے ۔ ایسا کرنے پر ان دونوں خواتین کو ملک کی خواتین اپنے سر پر بٹھا لیتیں ۔ بی جے پی کی شہ پر ديا شنكر کے کیس کو کمزور کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے ۔ بی جے پی کے لیے یہ بھی اچھا ہوتا کہ ديا شنكر کی بیٹی کے ساتھ دلت کی بیٹی کے لئے بھی دھرنا دیتے ۔
      First published: