مایاوتی نے کہا : آر ایس ایس کے ایجنڈہ کو پورا کرنے کے لئے یوگی کو بنایا گیا وزیر اعلی
بی ایس پی کی سربراہ نے کہا کہ آر ایس ایس کے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیر اعلی بنایا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 20, 2017 09:51 AM IST

بی ایس پی کی سربراہ نے کہا کہ آر ایس ایس کے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیر اعلی بنایا ہے۔
لکھنو: اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لینے کے بعد بی ایس پی سپریمو مایاوتی کا پہلا بیان سامنے آیا ہے ۔ بی ایس پی کی سربراہ نے کہا کہ آر ایس ایس کے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیر اعلی بنایا ہے۔
مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی نے برہمن اور پسماندہ طبقات کو دھوکہ دیا ہے ۔ اس نے ان کا ووٹ لیا اور وزیر اعلی کی جگہ نائب وزیر اعلی بنا دیا ۔ آر ایس ایس نے کلیان سنگھ کو ایودھیا میں بابری مسجد گروانے کے لئے اترپردیش کا وزیر اعلی بنوایا تھا۔
بی جے پی اور آر ایس ایس والے پسماندہ طبقات کو زیادہ پسند نہیں کرتے ۔ کیشو پرساد موریا کو وزیر اعلی نہ بنا کر ان کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے ۔ اگر وہ اس کے خلاف آواز اٹھاتے تو بی جے پی انہیں پارٹی سے باہر کر دیتی ۔ وہ اس دھوکے کو برداشت نہیں کر پائے اور اسپتال میں بھرتی ہونا پڑا۔
خیال رہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کو اتر پردیش کے 21 ویں وزیر اعلی کے طور پر اتوار کو لکھنؤ کے کانشی رام اسمرتی اپون میں گورنر رام نائیک نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ یوگی کے ساتھ ہی گورنر نے دو نائب وزیر اعلی (کیشو پرساد موریا اور دنیش شرما) سمیت کل 48 وزراء کو بھی عہدے اور رازداری کا حلف دلایا ۔ ان میں 24 کابینہ وزیر، 9 وزیر مملکت آزادانہ چارج اور 13 وزیر مملکت شامل ہیں۔