ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مایاوتی کا پرینکا گاندھی پر حملہ، کہا۔ راجستھان گئیں لیکن کوٹہ میں بچوں کی ماؤوں سے ملنا ضروری نہیں سمجھا

سابق وزیر اعلی نے مزید لکھا کہ کانگریس لیڈر یو پی میں تو آئے دن یہاں گھڑیالی آنسو بہانے آ جاتی ہیں لیکن راجستھان میں کل وہ اپنے ذاتی پروگرام کے دوران اپنا تھوڑا بھی وقت کوٹہ میں ان بچوں کی ماؤں کے آنسو پوچھنے کے لئےدینا مناسب نہیں سمجھتی ہیں جبکہ وہ بھی ایک ماں ہیں یہ کافی مایوس کن ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 11, 2020 05:29 PM IST
  • Share this:
مایاوتی کا پرینکا گاندھی پر حملہ، کہا۔ راجستھان گئیں لیکن کوٹہ میں بچوں کی ماؤوں سے ملنا ضروری نہیں سمجھا
کوٹہ میں بچوں کی موت پر مایاوتی کا پرینکا پر حملہ

لکھنؤ۔ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے سنیچر کو کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا پر دوہرے میعار کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس لیڈر گھڑیالی آنسو بہانے کے لئے اترپردیش کا دورہ تو کررہی ہیں لیکن وہ کوٹہ کا دورہ نہیں کررہی ہیں جہاں گذشتہ 35 دنوں میں تقریبا 110 بچوں کی اموات ہوئی ہیں۔ مایاوتی نے سنیچر کو اپنے یکے بعد دیگرے کئے گئے کئی ٹوئٹس میں کہا کہ کانگریس لیڈر راجستھان کے کوٹہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی ماوؤں کے آنسو کو پوچھنے کو تیار نہیں ہیں لیکن یوپی میں متعدد مسائل کو اٹھا رہی ہیں جو ان کے دوہرا میعار اور سطحی سیاسی مفاد کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کس طرح سے ماں ہوتے ہوئے وہ ایسا کرسکتی ہیں؟۔


بی ایس پی سپریمو نے سنیچر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’’بی ایس پی کسی بھی معاملے میں کانگریس،بی جے پی او ردیگر پارٹیوں کی طرح اپنا دوہرا معیار اپنا کر سطحی سیاست نہیں کرتی ہےجس کی وجہ سے ہی آج پورے ملک میں ہر طرف کسی نہ کسی معاملے کے سلسلے میں تشدد اور کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک دوسرے ٹوئٹ میں لکھا’’لیکن ایسے ماحول میں بھی دیگر پارٹیوں کی طرح کانگریس بھی اپنے آپ کو بدلنے کو تیار نہیں ہے جس کی تازہ مثال کانگریس کی حکمرانی والی ریاست راجستھان کے کوٹہ اسپتال میں وہاں سرکاری لاپرواہی کی وجہ سے بڑی تعداد میں معصوم بچوں کی ہوئی موت کا معاملہ ہے۔




سابق وزیر اعلی نے مزید لکھا کہ کانگریس لیڈر یو پی میں تو آئے دن یہاں گھڑیالی آنسو بہانے آ جاتی ہیں لیکن راجستھان میں کل وہ اپنے ذاتی پروگرام کے دوران اپنا تھوڑا بھی وقت کوٹہ میں ان بچوں کی ماؤں کے آنسو پوچھنے کے لئےدینا مناسب نہیں سمجھتی ہیں جبکہ وہ بھی ایک ماں ہیں یہ کافی مایوس کن ہے۔

ملحوظ رہے کہ گذشتہ دنوں راجستھان کے ضلع کوٹہ کے اسپتال میں بچوں کی اموات کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سے بی ایس پی سپریمو مایا وتی لگاتار کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پر حملہ کررہی ہیں۔ پرینکا نے یو پی میں شہریت(ترمیمی)قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور گرفتار ہوکر رہا ہونےوالے افراد سے ملاقات کے لئے یوپی کے کئی اضلاع کا دورہ کرچکی ہیں۔
First published: Jan 11, 2020 05:28 PM IST