ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بی جے پی ریزرویشن کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریزرویشن کے نظام کو آہستہ آہستہ ختم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے

  • UNI
  • Last Updated: Aug 21, 2016 08:34 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی جے پی ریزرویشن کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے: مایاوتی
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریزرویشن کے نظام کو آہستہ آہستہ ختم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے

آگرہ : بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریزرویشن کے نظام کو آہستہ آہستہ ختم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

بی ایس پی صدر نے کہا ہے کہ ایک سوچی سمجھی پالیسی کے تحت بی جے پی مرکزی حکومت کی طرف سے چلائی گئی تمام اسکیمیں پرائیویٹ سیکٹروں کو سونپ رہی ہے جس سے آہستہ آہستہ ریزرویشن کو ختم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبوں میں ریزرویشن کا نظام نافذ نہیں ہے۔

محترمہ مایاوتی کوٹھی مینا بازار میں ایک جلسے سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں بی جے پی نے تقریباً چھ برسوں تک حکومت کی لیکن اس دوران کوئی کام نہیں کیا۔ بی جے پی راشٹریہ سوئم سیوک (آر ایس ایس) کے ایجنڈے پر کام کرتی ہے۔ مرکزی حکومت بھی اسی نقشے پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کو اچھے دن آنے کے خواب دکھائے تھے لیکن وہ آج تک نہیں آئے۔ مسٹر مودی نے عوام کے کمزور طبقہ کے لوگوں کے لیے سستا راشن، اپنا گھر اور اجرت میں اضافہ کئے جانے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج تک اسے پورا نہیں کیا گیا۔

First published: Aug 21, 2016 08:34 PM IST