لکھنؤ۔ یوپی میں اگلے سال انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسے میں یہاں تیزی سے بدلتے سیاسی حالات بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ بی ایس پی سے بغاوت کر پارٹی چھوڑ چکے سوامی پرساد موریہ کی بی جے پی سے جڑنے کی بھی قیاس آرائی تیز ہو رہی ہے وہیں آج بی ایس پی صدر مایاوتی نے موریہ کو خود غرض اور غدار قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موریہ کے پارٹی چھوڑنے سے ان کی پارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑنے والا ہے۔ موریہ نے پارٹی چھوڑ کر پارٹی پر احسان کیا، دن رات فون آ رہے ہیں کہ اچھا ہوا کہ یہ غدار آدمی پارٹی چھوڑ کر چلا گیا۔
مایاوتی نے آج پریس کانفرنس کر موریہ پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اگر سوامی پرساد کہہ رہے ہیں کہ ہم نے ٹکٹ کے بدلے پیسہ لیا تو وہ پہلے یہ بتائیں کہ اس کی بیٹی اور بیٹا اور خود اس نے ٹکٹ لینے کے لئے پارٹی کو کتنے پیسے دیے تھے۔ ان سب کو پارٹی ٹکٹ دے چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنبہ پروری میں جو لوگ یقین رکھتے ہیں، ان کے لئے ہماری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ میں واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ مستقبل میں کبھی بھی ان کو پارٹی میں دوبارہ شامل نہیں کیا جائے گا۔ مایاوتی نے کہا کہ موریہ کے پارٹی چھوڑنے کے بعد بھی پارٹی میں موریہ سماج کے لئے احترام بنا رہے گا۔
وہیں سوامی پرساد موریہ نے مایاوتی کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی سپریمو اپنی تجوری بھر رہی ہیں۔ وہ مجھ سے ڈر گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ پورا کا پورا کشواہا سماج، دلت سماج ہے جو مایاوتی کا ساتھ چھوڑ کر آئے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔