راہل گاندھی کوغیرملکی بتانے والے لیڈرکومایاوتی نے پارٹی سے کیا باہر
بی ایس پی کی قومی صدرمایاوتی نے پارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر جے پرکاش سنگھ کو ان کے عہدے سے معطل کردیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 17, 2018 02:38 PM IST

بی ایس پی سربراہ مایاوتی: فائل فوٹو
لکھنو: بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدرمایاوتی نے پارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر جے پرکاش سنگھ کو معطل کردیا ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ مجھے اطلاع ملی کہ پیرکو لکھنو میں ہوئے کارکنان اجلاس میں جے پرکاش سنگھ نے پارٹی کے نظریہ کے خلاف تقریرکی اور اپوزیشن جماعتوں کے سینئرلیڈروں کے خلاف ذاتی تبصرہ کیا۔
مایاوتی نے واضح کیا کہ یہ جے پرکاش سنگھ کی ذاتی رائے ہے۔ بی ایس پی کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ اس وجہ سے جے پرکاش سنگھ کو فوری طورپران کے عہدے سے ہٹایا جاتا ہے۔
لکھنو واقع اندرا گاندھی فاونڈیشن میں منعقدہ بی ایس پی کارکنان کے اجلاس میں پارٹی کے نیشنل کوآرڈینیٹر جے پرکاش سنگھ اورویرسنگھ نے راہل گاندھی پرتبصرہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ راہل گاندھی کی ماں سونیا گاندھی غیرملکی نژاد ہیں، لہٰذا راہل گاندھی کبھی بھی ملک کے وزیراعظم نہیں بن سکتے ہیں۔ دونوں لیڈروں کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت کا مطالبہ ہے کہ مایاوتی ملک کی وزیراعظم بنیں۔
Agar Rahul Gandhi Rajiv Gandhi pe chala jata to ek baar ko rajneeti mein safal ho jata,lekin wo apni maa pe chala gaya, wo videshi hai.Main daave ke saath keh sakta hun Rahul Gandhi kabhi bhartiye rajneeti mein kabhi safal nahi ho sakta:Jai P Singh, expelled BSP leader (16.07.18) pic.twitter.com/68yjE8QQKD
— ANI (@ANI) July 17, 2018
I came to know about BSP national coordinator Jai Prakash Singh's speech in which he spoke against ideology of BSP & also made personal remarks against leadership of rival parties. It's his personal opinion. So,he has been removed from his post with immediate effect: Mayawati pic.twitter.com/oZXIkdQvJT
— ANI UP (@ANINewsUP) July 17, 2018
بتایاجارہا ہے کہ جے پرکاش سنگھ کا یہی بیان ان کے خلاف گیا۔ مایاوتی نے ان کے خلاف فوری اثرسے کارروائی کرتے ہوئے انہیں قومی کوآرڈینیٹر کے عہدہ سے ہٹا دیا۔ مایاوتی نے اس دوران پارٹی لیڈروں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اترپردیش یا ملک کے کسی بھی ریاست میں اتحاد کولے کرکوئی بھی بیان بازی نہ کریں۔ اس موضوع کو وہ پارٹی ہائی کمان پر چھوڑدیں۔
In Uttar Pradesh & in other states as well, until an alliance with a party is announced, members of the Bahujan Samaj Party should refrain from speaking anything about alliance at any level. They should leave it to the High Command: BSP Chief Maywati pic.twitter.com/fUutQrqoKy
— ANI UP (@ANINewsUP) July 17, 2018
واضح رہے کہ پیر کو زونل سطحی میٹنگ میں قومی کنوینرسمیت تمام عظیم بی ایس پی لیڈر موجود رہے۔ اس موقع پر مایاوتی کو اتحاد کے وزیراعظم کا چہرہ کے طور پر پیش کیا جانے لگا تھا۔ بی ایس پی لیڈروں کا کہنا تھا کہ سبھی علاقائی جماعتوں نے مایاوتی کو اپنا لیڈرمانا ہے۔ بی ایس پی صدرآرایس کشواہا نے کہا کہ بی ایس پی سب کو ساتھ لے کر چلنے والی پارٹی ہے۔ غریب، پسماندہ اورتمام طبقات کو صرف بی ایس پی نے نمائندگی دی ہے۔
انہوں نے بی جے پی اور کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ باقی سبھی پارٹیوں نے صرف ان کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان رام کے نام پردھوکہ دینے والے کواس بارسبق سکھانا ہے۔ صرف مایاوتی ہی تمام طبقات کی فلاح وبہبود کریں گی، اس لئے ہم سبھی کومصروف ہوکراس بارایسی زمین تیارکرنی ہے کہ دوسری پارٹیاں آگے نہ بڑھ سکیں۔