بلند شہر۔ اترپردیش کی یوگی حکومت میں جرائم پیشہ عناصر اور منچلوں کے حوصلے بلند ہیں۔ ریاست میں جہاں جرائم کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں، وہیں خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی کی وارداتیں بھی آئے دن ہوتی رہتی ہیں۔ تازہ معاملہ یوپی کے بلند شہر کا ہے جہاں اپنی عزت بچانے کی کوشش میں بائک پر سوار لڑکی حادثے کی زد میں آ گئی اور پھر اس کی موت ہو گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ لڑکی امریکہ کے بابسن کالج (Bobson College of America) میں پڑھتی تھی اور وہ ان دنوں بلند شہر واقع اپنے گھر آئی ہوئی تھی۔ سدیکشا بھاٹی (Sudiksha Bhati) کی موت کو لے کر اترپردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی (Mayawati) نے سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں قانون وانتظام کے مسئلے کو لے کر ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو کٹگہرے میں کھڑا کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ ایسے میں بیٹیاں آخر کیسے بڑھیں گی؟ مایاوتی نے ٹویٹ کیا کہ بلند شہر میں اپنے چچا کے ساتھ بائک پر جا رہی ہونہار طالبہ سدیکشا بھاٹی کو منچلوں کی وجہ سے اپنی جان گنوانی پڑی جو بیحد افسوسناک، شرمناک اور انتہائی قابل مذمت ہے۔ بیٹیاں آخر کیسے آگے بڑھیں گی؟ یوپی حکومت فورا قصوروراوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے، بی ایس پی کی یہ پر زور مانگ ہے۔
बुलन्दशहर में अपने चाचा के साथ बाईक पर जा रही होनहार छात्रा सुदीक्षा भाटी को मनचलों की वजह से अपनी जान गंवानी पड़ी, जो अति-दुःखद, अति-शर्मनाक व अति-निन्दनीय। बेटियाँ आखिर कैसे आगे बढ़ेंगी? यूपी सरकार तुरन्त दोषियों के विरूद्ध सख्त कानूनी कार्रवाई करे, बीएसपी की यह पुरजोर माँग है।
دراصل، سدیکشا بھاٹی امریکہ کے بابسن کالج میں ایچ سی ایل ( ایچ سی ایل شیو ناڈر گروپ) کے خرچ پر پڑھائی کر رہی تھیں۔ وہ گوتم بدھ نگر کے دادری کی رہنے والی تھیں۔ پیر کو بلند شہر میں ایک سڑک حادثہ کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق، انٹرمیڈیٹ میں بلند شہر ضلع میں ٹاپ کرنے والی طالبہ سدیکشا اپنے چچا کے ساتھ ماما کے گھر جا رہی تھیں۔ تبھی بلند شہر۔ اورنگ آباد روڈ پر منچلوں نے چھیڑ خانی کی نیت سے ان کی اسکوٹی کے آگے اچانک سے بلٹ لگا دیا۔ اس سے ان کی اسکوٹی حادثہ کا شکار ہو گئی اور سدیکشا کی موت ہو گئی۔ اس ہونہار طالبہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ بیس اگست کو سدیکشا بھاٹی کو امریکہ واپس لوٹنا تھا۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔