உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اپنے یہاں جیسے ہی ہندوستانی ویکسینیشن کو منظوری دیں یوروپی ممالک : وزارت خارجہ

    اپنے یہاں جیسے ہی ہندوستانی ویکسینیشن کو منظوری دیں یوروپی ممالک : وزارت خارجہ

    اپنے یہاں جیسے ہی ہندوستانی ویکسینیشن کو منظوری دیں یوروپی ممالک : وزارت خارجہ

    وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ضابطہ بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہندوستانی ٹیکہ کاری پروگرام کو باہمی تعاون کی بنیاد پر یوروپ میں یوروپی ٹیکہ کاری پروگرام کے برابر منظوری دی جائے۔ کوون سرٹیفکیٹ کو بھی تسلیم کیا جائے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : حکومت نے آج اس امید کا اظہار کیا کہ یورپی یونین جلد ہی اپنے ڈیجیٹل کووڈ سرٹیفکیٹ کے تحت ہندوستانی ٹیکوں اور کوون پورٹل کی ٹیکہ کاری کو منظوری دے دے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ضابطہ بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہندوستانی ٹیکہ کاری پروگرام کو باہمی تعاون کی بنیاد پر یوروپ میں یوروپی ٹیکہ کاری پروگرام کے برابر منظوری دی جائے۔ کوون سرٹیفکیٹ کو بھی تسلیم کیا جائے۔ ہم اس تعلق سے یورپی یونین کی حکومت کے رابطے میں ہیں اور اور ہم مثبت جذبے سے بات چیت کر رہے ہیں۔

      کیریبین جزیرے کے ممالک کی جانب سے ٹیکوں کی منظوری کے بارے میں ایک سوال پر ارندم باغچی نے کہا کہ کیریبین گروپ کے بہت سے ملکوں نے ہندوستان میں بنے ٹیکے درآمد کیے ہیں اور کچھ ملک تو ٹیکوں کے لیے ہندوستان پر منحصر ہیں۔

      ویسے یورپی یونین کے ملکوں نے ہندوستان میں بنے کووی شیلڈ ویکسین کو منظوری دے دی ہے۔ ان میں سے ایک ملک ایسٹونیا نے کوویکسین کو بھی منظوری دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان یورپی ملکوں نے یہ قدم ہندوستان کی جانب سے درخواست کے بعد اٹھایا ہے۔ ہندوستان نے بدھ کے روز یورپی یونین کے رکن ملکوں سے کووڈ کے ہندوستانی ٹیکوں اور کوون سرٹیفکیٹ کو منظور کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ہونے کے بعد ہی ہندوستان میں یورپی یونین (ای یو) کے ڈیجیٹل کووڈ سرٹیفکیٹ کو کووڈ پروٹوکال سے چھوٹ دی جائے گی۔

      آسٹریا، جرمنی، سلووینیا، آئس لینڈ، سوئٹزرلینڈ، یونان، آئرلینڈ، نیدرلینڈ اور اسپین نے کووی شیلڈ کو ای یو ڈیجیٹل کووڈ سرٹیفکیٹ میں کوویشیلڈ کو شامل کر لیا ہے۔ ایسٹونیا نے تصدیق کی ہے کہ وہ حکومت ہند کی جانب سے منظور شدہ ٹیکوں کو منظوری دے گا اور ٹیکہ لگا کر آنے والے ہندوستانی شہریوں کو سفر کی اجازت دے گا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: